قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ النور

سورۃ النور آیت ۱۸ کی تفسیر

Surah Noor Ayat 18 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَيُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْءَايَٰتِ ۚ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ١٨

Wa yubaiyinul laahu lakumul Aayaat; wallaahu `Aleemun Hakeem

ترجمہ (جالندھری)

اور خدا تمہارے (سمجھانے کے لئے) اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے۔ اور خدا جاننے والا حکمت والا ہے

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

پہلے تحقیق کرو پھر بولو پہلے تو نیک گمانی کا حکم دیا۔
یہاں دوسرا حکم دے رہا ہے کہ بھلے لوگوں کی شان میں کوئی برائی کا کلمہ بغیر تحقیق ہرگز نہ نلکالنا چاہئے۔
برے خیالات، گندے الزامات اور شیطانی وسوسوں سے دور رہنا چاہئے۔
کبھی ایسے کلمات زبان سے نہ نکالنے چاہیں، گو دل میں کوئی ایساوسوسہ شیطانی پیدا بھی ہو تو زبان قابو میں رکھنی چاہئے۔
حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ اللہ تعالیٰ نے میری امت کے دلوں میں پیدا ہونے والے وسوسوں سے درگزر فرمالیا ہے، جب تک وہ زبان سے نہ کہیں یا عمل میں نہ لائیں (بخاری ومسلم) تمہیں چاہئے تھا کہ ایسے بےہودہ کلام کو سنتے ہی کہہ دیتے کہ ہم ایسی لغویات سے اپنی زبان نہیں بگاڑتے۔
ہم سے یہ بےادبی نہیں ہوسکتی کہ اللہ کے خلیل اور اس کے رسول ﷺ کی بیوی صاحبہ کی نسبت کوئی ایسی لغویات کہیں، اللہ کی ذات پاک ہے۔
دیکھو خبردار آئندہ کبھی ایسی حرکت نہ ہو ورنہ ایمان کے ضبط ہونے کا اندیشہ ہے۔
ہاں اگر کوئی شخص ایمان سے ہی کو را ہو تو وہ تو بےادب، گستاخ اور بھلے لوگوں کی اہانت کرنے والا ہوتا ہی ہے۔
احکام شرعیہ کو اللہ تعالیٰ تمہارے سامنے کھول کھول کر بیان فرما رہا ہے۔
وہ اپنے بندوں کی مصلحتوں سے واقف ہے۔
اس کا کوئی حکم حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ