قرآن دیسیQuran Desi
سُورَةُ الواقعة

سورۃ الواقعہ

Surah Waqiah
سورت ۵۶مکی۹۶ آیاتصفحہ ۵۳۴
مصحفتلاوت MP3اردو ترجمہ MP3تفسیر
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
۱الواقعہ ۵۶:۱

إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ١

Izaa waqa`atil waaqi`ah

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے

تفسیر
۲الواقعہ ۵۶:۲

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ٢

Laisa liwaq`atihaa kaazibah

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں

تفسیر
۳الواقعہ ۵۶:۳

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ ٣

Khafidatur raafi`ah

اردومولانا فتح محمد جالندھری

کسی کو پست کرے کسی کو بلند

تفسیر
۴الواقعہ ۵۶:۴

إِذَا رُجَّتِ الْأَرْضُ رَجًّا ٤

Izaa rujjatil ardu rajjaa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے

تفسیر
۵الواقعہ ۵۶:۵

وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّا ٥

Wa bussatil jibaalu bassaa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں

تفسیر
۶الواقعہ ۵۶:۶

فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنۢبَثًّا ٦

Fakaanat habaaa`am mumbassaa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں

تفسیر
۷الواقعہ ۵۶:۷

وَكُنتُمْ أَزْوَٰجًا ثَلَٰثَةً ٧

Wa kuntum azwaajan salaasah

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ

تفسیر
۸الواقعہ ۵۶:۸

فَأَصْحَٰبُ الْمَيْمَنَةِ مَآ أَصْحَٰبُ الْمَيْمَنَةِ ٨

Fa as haabul maimanati maaa as haabul maimanah

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں

تفسیر
۹الواقعہ ۵۶:۹

وَأَصْحَٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ مَآ أَصْحَٰبُ الْمَشْـَٔمَةِ ٩

Wa as haabul mash`amati maaa as haabul mash`amah

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں

تفسیر
۱۰الواقعہ ۵۶:۱۰

وَالسَّٰبِقُونَ السَّٰبِقُونَ ١٠

Wassaabiqoonas saabiqoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں

تفسیر
۱۱الواقعہ ۵۶:۱۱

أُو۟لَٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُونَ ١١

Ulaaa`ikal muqarraboon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

وہی (خدا کے) مقرب ہیں

تفسیر
۱۲الواقعہ ۵۶:۱۲

فِى جَنَّٰتِ النَّعِيمِ ١٢

Fee Jannaatin Na`eem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

نعمت کے بہشتوں میں

تفسیر
۱۳الواقعہ ۵۶:۱۳

ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ١٣

Sullatum minal awwaleen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے

تفسیر
۱۴الواقعہ ۵۶:۱۴

وَقَلِيلٌ مِّنَ الْءَاخِرِينَ ١٤

Wa qaleelum minal aa khireen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے

تفسیر
۱۵الواقعہ ۵۶:۱۵

عَلَىٰ سُرُرٍ مَّوْضُونَةٍ ١٥

Alaa sururim mawdoonah

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر

تفسیر
۱۶الواقعہ ۵۶:۱۶

مُّتَّكِـِٔينَ عَلَيْهَا مُتَقَٰبِلِينَ ١٦

Muttaki`eena `alaihaa mutaqabileen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے

تفسیر
۱۷الواقعہ ۵۶:۱۷

يَطُوفُ عَلَيْهِمْ وِلْدَٰنٌ مُّخَلَّدُونَ ١٧

Yatoofu `alaihim wildaa num mukkhalladoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں گے

تفسیر
۱۸الواقعہ ۵۶:۱۸

بِأَكْوَابٍ وَأَبَارِيقَ وَكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ ١٨

Bi akwaabinw wa abaareeq, wa kaasim mim ma`een

اردومولانا فتح محمد جالندھری

یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر

تفسیر
۱۹الواقعہ ۵۶:۱۹

لَّا يُصَدَّعُونَ عَنْهَا وَلَا يُنزِفُونَ ١٩

Laa yusadda`oona `anhaa wa laa yunzifoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی

تفسیر
۲۰الواقعہ ۵۶:۲۰

وَفَٰكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ ٢٠

Wa faakihatim mimmaa yatakhaiyaroon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں

تفسیر
۲۱الواقعہ ۵۶:۲۱

وَلَحْمِ طَيْرٍ مِّمَّا يَشْتَهُونَ ٢١

Wa lahmi tairim mimmaa yashtahoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے

تفسیر
۲۲الواقعہ ۵۶:۲۲

وَحُورٌ عِينٌ ٢٢

Wa hoorun`een

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں

تفسیر
۲۳الواقعہ ۵۶:۲۳

كَأَمْثَٰلِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُونِ ٢٣

Ka amsaalil lu`lu`il maknoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی

تفسیر
۲۴الواقعہ ۵۶:۲۴

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ٢٤

Jazaaa`am bimaa kaanoo ya`maloon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے

تفسیر
۲۵الواقعہ ۵۶:۲۵

لَا يَسْمَعُونَ فِيهَا لَغْوًا وَلَا تَأْثِيمًا ٢٥

Laa yasma`oona feehaa laghwanw wa laa taaseemaa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ

تفسیر
۲۶الواقعہ ۵۶:۲۶

إِلَّا قِيلًا سَلَٰمًا سَلَٰمًا ٢٦

Illaa qeelan salaaman salaamaa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)

تفسیر
۲۷الواقعہ ۵۶:۲۷

وَأَصْحَٰبُ الْيَمِينِ مَآ أَصْحَٰبُ الْيَمِينِ ٢٧

Wa as haabul yameeni maaa as haabul Yameen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں

تفسیر
۲۸الواقعہ ۵۶:۲۸

فِى سِدْرٍ مَّخْضُودٍ ٢٨

Fee sidrim makhdood

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(یعنی) بےخار کی بیریوں

تفسیر
۲۹الواقعہ ۵۶:۲۹

وَطَلْحٍ مَّنضُودٍ ٢٩

Wa talhim mandood

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور تہہ بہ تہہ کیلوں

تفسیر
۳۰الواقعہ ۵۶:۳۰

وَظِلٍّ مَّمْدُودٍ ٣٠

Wa zillim mamdood

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور لمبے لمبے سایوں

تفسیر
۳۱الواقعہ ۵۶:۳۱

وَمَآءٍ مَّسْكُوبٍ ٣١

Wa maaa`im maskoob

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور پانی کے جھرنوں

تفسیر
۳۲الواقعہ ۵۶:۳۲

وَفَٰكِهَةٍ كَثِيرَةٍ ٣٢

Wa faakihatin kaseerah

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں

تفسیر
۳۳الواقعہ ۵۶:۳۳

لَّا مَقْطُوعَةٍ وَلَا مَمْنُوعَةٍ ٣٣

Laa maqtoo`atinw wa laa mamnoo`ah

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے

تفسیر
۳۴الواقعہ ۵۶:۳۴

وَفُرُشٍ مَّرْفُوعَةٍ ٣٤

Wa furushim marfoo`ah

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اونچے اونچے فرشوں میں

تفسیر
۳۵الواقعہ ۵۶:۳۵

إِنَّآ أَنشَأْنَٰهُنَّ إِنشَآءً ٣٥

Innaaa anshaanaahunna inshaaa`aa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا

تفسیر
۳۶الواقعہ ۵۶:۳۶

فَجَعَلْنَٰهُنَّ أَبْكَارًا ٣٦

Faja`alnaahunna abkaaraa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو ان کو کنواریاں بنایا

تفسیر
۳۷الواقعہ ۵۶:۳۷

عُرُبًا أَتْرَابًا ٣٧

Uruban atraabaa

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر

تفسیر
۳۸الواقعہ ۵۶:۳۸

لِّأَصْحَٰبِ الْيَمِينِ ٣٨

Li as haabil yameen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے

تفسیر
۳۹الواقعہ ۵۶:۳۹

ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ ٣٩

Sullatum minal awwa leen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں

تفسیر
۴۰الواقعہ ۵۶:۴۰

وَثُلَّةٌ مِّنَ الْءَاخِرِينَ ٤٠

Wa sullatum minal aakhireen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور بہت سے پچھلوں میں سے

تفسیر
۴۱الواقعہ ۵۶:۴۱

وَأَصْحَٰبُ الشِّمَالِ مَآ أَصْحَٰبُ الشِّمَالِ ٤١

Wa as haabush shimaali maaa as haabush shimaal

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں

تفسیر
۴۲الواقعہ ۵۶:۴۲

فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ ٤٢

Fee samoominw wa hameem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں

تفسیر
۴۳الواقعہ ۵۶:۴۳

وَظِلٍّ مِّن يَحْمُومٍ ٤٣

Wa zillim miny yahmoom

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں

تفسیر
۴۴الواقعہ ۵۶:۴۴

لَّا بَارِدٍ وَلَا كَرِيمٍ ٤٤

Laa baaridinw wa laa kareem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما

تفسیر
۴۵الواقعہ ۵۶:۴۵

إِنَّهُمْ كَانُوا۟ قَبْلَ ذَٰلِكَ مُتْرَفِينَ ٤٥

Innaahum kaanoo qabla zaalika mutrafeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے

تفسیر
۴۶الواقعہ ۵۶:۴۶

وَكَانُوا۟ يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنثِ الْعَظِيمِ ٤٦

Wa kaanoo yusirroona `alal hinsil `azeem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے

تفسیر
۴۷الواقعہ ۵۶:۴۷

وَكَانُوا۟ يَقُولُونَ أَئِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ٤٧

Wa kaanoo yaqooloona a`izaa mitnaa wa kunnaa turaabanw wa izaaman`ainnaa lamab`oosoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں رہ گئے) تو کیا ہمیں پھر اُٹھنا ہوگا؟

تفسیر
۴۸الواقعہ ۵۶:۴۸

أَوَءَابَآؤُنَا الْأَوَّلُونَ ٤٨

Awa aabaaa`unal awwaloon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟

تفسیر
۴۹الواقعہ ۵۶:۴۹

قُلْ إِنَّ الْأَوَّلِينَ وَالْءَاخِرِينَ ٤٩

Qul innal awwaleena wal aakhireen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے

تفسیر
۵۰الواقعہ ۵۶:۵۰

لَمَجْمُوعُونَ إِلَىٰ مِيقَٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ ٥٠

Lamajmoo`oona ilaa meeqaati yawmim ma`loon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے

تفسیر
۵۱الواقعہ ۵۶:۵۱

ثُمَّ إِنَّكُمْ أَيُّهَا الضَّآلُّونَ الْمُكَذِّبُونَ ٥١

summa innakum ayyuhad daaalloonal mukazziboon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو!

تفسیر
۵۲الواقعہ ۵۶:۵۲

لَءَاكِلُونَ مِن شَجَرٍ مِّن زَقُّومٍ ٥٢

La aakiloona min shaja rim min zaqqoom

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تھوہر کے درخت کھاؤ گے

تفسیر
۵۳الواقعہ ۵۶:۵۳

فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا الْبُطُونَ ٥٣

Famaali`oona minhal butoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اسی سے پیٹ بھرو گے

تفسیر
۵۴الواقعہ ۵۶:۵۴

فَشَٰرِبُونَ عَلَيْهِ مِنَ الْحَمِيمِ ٥٤

Fashaariboona `alaihi minal hameem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے

تفسیر
۵۵الواقعہ ۵۶:۵۵

فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ ٥٥

Fashaariboona shurbal heem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں

تفسیر
۵۶الواقعہ ۵۶:۵۶

هَٰذَا نُزُلُهُمْ يَوْمَ الدِّينِ ٥٦

Haazaa nuzuluhum yawmad deen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی

تفسیر
۵۷الواقعہ ۵۶:۵۷

نَحْنُ خَلَقْنَٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ ٥٧

Nahnu khalaqnaakum falaw laa tusaddiqoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو) کیوں سچ نہیں سمجھتے؟

تفسیر
۵۸الواقعہ ۵۶:۵۸

أَفَرَءَيْتُم مَّا تُمْنُونَ ٥٨

Afara`aytum maa tumnoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو

تفسیر
۵۹الواقعہ ۵۶:۵۹

ءَأَنتُمْ تَخْلُقُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ الْخَٰلِقُونَ ٥٩

A-antum takhluqoo nahooo am nahnul khaaliqoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟

تفسیر
۶۰الواقعہ ۵۶:۶۰

نَحْنُ قَدَّرْنَا بَيْنَكُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ٦٠

Nahnu qaddarnaa baina kumul mawta wa maa nahnu bimasbooqeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں

تفسیر
۶۱الواقعہ ۵۶:۶۱

عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ أَمْثَٰلَكُمْ وَنُنشِئَكُمْ فِى مَا لَا تَعْلَمُونَ ٦١

Alaaa an nubaddila amsaalakum wa nunshi`akum fee maa laa ta`lamoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں جس کو تم نہیں جانتے پیدا کر دیں

تفسیر
۶۲الواقعہ ۵۶:۶۲

وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الْأُولَىٰ فَلَوْلَا تَذَكَّرُونَ ٦٢

Wa laqad `alimtumun nash atal oolaa falaw laa tazakkaroon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟

تفسیر
۶۳الواقعہ ۵۶:۶۳

أَفَرَءَيْتُم مَّا تَحْرُثُونَ ٦٣

Afara`aytum maa tahrusoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو

تفسیر
۶۴الواقعہ ۵۶:۶۴

ءَأَنتُمْ تَزْرَعُونَهُۥٓ أَمْ نَحْنُ الزَّٰرِعُونَ ٦٤

A-antum tazra`oonahooo am nahnuz zaari`ooon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟

تفسیر
۶۵الواقعہ ۵۶:۶۵

لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنَٰهُ حُطَٰمًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُونَ ٦٥

Law nashaaa`u laja`al naahu hutaaman fazaltum tafakkahoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ

تفسیر
۶۶الواقعہ ۵۶:۶۶

إِنَّا لَمُغْرَمُونَ ٦٦

Innaa lamughramoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے

تفسیر
۶۷الواقعہ ۵۶:۶۷

بَلْ نَحْنُ مَحْرُومُونَ ٦٧

Bal nahnu mahroomoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب

تفسیر
۶۸الواقعہ ۵۶:۶۸

أَفَرَءَيْتُمُ الْمَآءَ الَّذِى تَشْرَبُونَ ٦٨

Afara`aytumul maaa`allazee tashraboon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو

تفسیر
۶۹الواقعہ ۵۶:۶۹

ءَأَنتُمْ أَنزَلْتُمُوهُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ نَحْنُ الْمُنزِلُونَ ٦٩

A-antum anzaltumoohu minal muzni am nahnul munziloon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟

تفسیر
۷۰الواقعہ ۵۶:۷۰

لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنَٰهُ أُجَاجًا فَلَوْلَا تَشْكُرُونَ ٧٠

Law nashaaa`u ja`alnaahu ujaajan falaw laa tashkuroon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟

تفسیر
۷۱الواقعہ ۵۶:۷۱

أَفَرَءَيْتُمُ النَّارَ الَّتِى تُورُونَ ٧١

Afara`aytumun naaral latee tooroon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو

تفسیر
۷۲الواقعہ ۵۶:۷۲

ءَأَنتُمْ أَنشَأْتُمْ شَجَرَتَهَآ أَمْ نَحْنُ الْمُنشِـُٔونَ ٧٢

A-antum anshaatum shajaratahaaa am nahnul munshi`oon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟

تفسیر
۷۳الواقعہ ۵۶:۷۳

نَحْنُ جَعَلْنَٰهَا تَذْكِرَةً وَمَتَٰعًا لِّلْمُقْوِينَ ٧٣

Nahnu ja`alnaahaa tazkira tanw wa mataa`al lilmuqween

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے

تفسیر
۷۴الواقعہ ۵۶:۷۴

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ٧٤

Fasabbih bismi Rabbikal `azeem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو

تفسیر
۷۵الواقعہ ۵۶:۷۵

۞ فَلَآ أُقْسِمُ بِمَوَٰقِعِ النُّجُومِ ٧٥

Falaa uqsimu bimaawaa qi`innujoom

اردومولانا فتح محمد جالندھری

ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم

تفسیر
۷۶الواقعہ ۵۶:۷۶

وَإِنَّهُۥ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُونَ عَظِيمٌ ٧٦

Wa innahoo laqasamul lawta`lamoona`azeem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے

تفسیر
۷۷الواقعہ ۵۶:۷۷

إِنَّهُۥ لَقُرْءَانٌ كَرِيمٌ ٧٧

Innahoo la quraanun kareem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے

تفسیر
۷۸الواقعہ ۵۶:۷۸

فِى كِتَٰبٍ مَّكْنُونٍ ٧٨

Fee kitaabim maknoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

(جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)

تفسیر
۷۹الواقعہ ۵۶:۷۹

لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ٧٩

Laa yamassuhooo illal mutahharoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں

تفسیر
۸۰الواقعہ ۵۶:۸۰

تَنزِيلٌ مِّن رَّبِّ الْعَٰلَمِينَ ٨٠

Tanzeelum mir Rabbil`aalameen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے

تفسیر
۸۱الواقعہ ۵۶:۸۱

أَفَبِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَنتُم مُّدْهِنُونَ ٨١

Afabihaazal hadeesi antum mudhinoon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟

تفسیر
۸۲الواقعہ ۵۶:۸۲

وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ ٨٢

Wa taj`aloona rizqakum annakum tukazziboon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو

تفسیر
۸۳الواقعہ ۵۶:۸۳

فَلَوْلَآ إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ ٨٣

Falaw laaa izaa balaghatil hulqoom

اردومولانا فتح محمد جالندھری

بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے

تفسیر
۸۴الواقعہ ۵۶:۸۴

وَأَنتُمْ حِينَئِذٍ تَنظُرُونَ ٨٤

Wa antum heena`izin tanzuroon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو

تفسیر
۸۵الواقعہ ۵۶:۸۵

وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنكُمْ وَلَٰكِن لَّا تُبْصِرُونَ ٨٥

Wa nahnu aqrabu ilaihi minkum wa laakil laa tubsiroon

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو نظر نہیں آتے

تفسیر
۸۶الواقعہ ۵۶:۸۶

فَلَوْلَآ إِن كُنتُمْ غَيْرَ مَدِينِينَ ٨٦

Falaw laaa in kuntum ghira madeeneen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو

تفسیر
۸۷الواقعہ ۵۶:۸۷

تَرْجِعُونَهَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ٨٧

Tarji`oonahaaa in kuntum saadiqeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟

تفسیر
۸۸الواقعہ ۵۶:۸۸

فَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ ٨٨

Fa ammaaa in kaana minal muqarrabeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے

تفسیر
۸۹الواقعہ ۵۶:۸۹

فَرَوْحٌ وَرَيْحَانٌ وَجَنَّتُ نَعِيمٍ ٨٩

Farawhunw wa raihaa nunw wa jannatu na`eem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں

تفسیر
۹۰الواقعہ ۵۶:۹۰

وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنْ أَصْحَٰبِ الْيَمِينِ ٩٠

Wa ammaaa in kaana min as haabil yameen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے

تفسیر
۹۱الواقعہ ۵۶:۹۱

فَسَلَٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَٰبِ الْيَمِينِ ٩١

Fasalaamul laka min as haabil yameen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام

تفسیر
۹۲الواقعہ ۵۶:۹۲

وَأَمَّآ إِن كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِينَ الضَّآلِّينَ ٩٢

Wa ammaaa in kaana minal mukazzibeenad daaalleen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے

تفسیر
۹۳الواقعہ ۵۶:۹۳

فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِيمٍ ٩٣

Fanuzulum min hameem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے

تفسیر
۹۴الواقعہ ۵۶:۹۴

وَتَصْلِيَةُ جَحِيمٍ ٩٤

Wa tasliyatu jaheem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

اور جہنم میں داخل کیا جانا

تفسیر
۹۵الواقعہ ۵۶:۹۵

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْيَقِينِ ٩٥

Inna haaza lahuwa haqqul yaqeen

اردومولانا فتح محمد جالندھری

یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے

تفسیر
۹۶الواقعہ ۵۶:۹۶

فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ ٩٦

Fasabbih bismi rabbikal `azeem

اردومولانا فتح محمد جالندھری

تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو

تفسیر

سورۃ الواقعہ کا تعارف Surah Waqiah

آیات
۹۶
مقامِ نزول
مکہ
ترتیبِ نزول
۴۶
کلمات
۳۷۹
حروف
۱۷۱۹
پارہ
۲۷
صفحہ
۵۳۴

دوسرے نام: واقعہ

سورۃ الواقعہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الواقعہ میں ۹۶ آیات ہیں۔

سورۃ الواقعہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الواقعہ مکی ہے، یعنی ہجرت سے پہلے مکہ مکرمہ میں نازل ہوئی۔

سورۃ الواقعہ قرآن کی کون سی سورت ہے؟

سورۃ الواقعہ قرآن مجید کی ۵۶ویں سورت ہے اور ترتیبِ نزول کے لحاظ سے ۴۶ویں ہے۔

Surah Waqiah kis para mein hai?

Surah Waqiah Quran ke para 27 mein hai aur mushaf ke safha 534 se shuru hoti hai.

Surah Al-Waqi'ah in English · सूरह अल-वाक़िआ · সূরা আল-ওয়াকিয়া · ગુજરાતી · मराठी · සිංහල

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ