سُورَةُ الواقعة
سورۃ الواقعہ
Surah Waqiah
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
- ۱ جب واقع ہونے والی واقع ہوجائے
- ۲ اس کے واقع ہونے میں کچھ جھوٹ نہیں
- ۳ کسی کو پست کرے کسی کو بلند
- ۴ جب زمین بھونچال سے لرزنے لگے
- ۵ اور پہاڑ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوجائیں
- ۶ پھر غبار ہو کر اُڑنے لگیں
- ۷ اور تم لوگ تین قسم ہوجاؤ
- ۸ تو داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی چین میں) ہیں
- ۹ اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (گرفتار عذاب) ہیں
- ۱۰ اور جو آگے بڑھنے والے ہیں (ان کا کیا کہنا) وہ آگے ہی بڑھنے والے ہیں
- ۱۱ وہی (خدا کے) مقرب ہیں
- ۱۲ نعمت کے بہشتوں میں
- ۱۳ وہ بہت سے تو اگلے لوگوں میں سے ہوں گے
- ۱۴ اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے
- ۱۵ (لعل و یاقوت وغیرہ سے) جڑے ہوئے تختوں پر
- ۱۶ آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئے
- ۱۷ نوجوان خدمت گزار جو ہمیشہ (ایک ہی حالت میں) رہیں گے ان کے آس پاس پھریں…
- ۱۸ یعنی آبخورے اور آفتابے اور صاف شراب کے گلاس لے لے کر
- ۱۹ اس سے نہ تو سر میں درد ہوگا اور نہ ان کی عقلیں زائل ہوں گی
- ۲۰ اور میوے جس طرح کے ان کو پسند ہوں
- ۲۱ اور پرندوں کا گوشت جس قسم کا ان کا جی چاہے
- ۲۲ اور بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں
- ۲۳ جیسے (حفاظت سے) تہہ کئے ہوئے (آب دار) موتی
- ۲۴ یہ ان اعمال کا بدلہ ہے جو وہ کرتے تھے
- ۲۵ وہاں نہ بیہودہ بات سنیں گے اور نہ گالی گلوچ
- ۲۶ ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)
- ۲۷ اور داہنے ہاتھ والے (سبحان الله) داہنے ہاتھ والے کیا (ہی عیش میں) ہیں
- ۲۸ (یعنی) بےخار کی بیریوں
- ۲۹ اور تہہ بہ تہہ کیلوں
- ۳۰ اور لمبے لمبے سایوں
- ۳۱ اور پانی کے جھرنوں
- ۳۲ اور میوہ ہائے کثیرہ (کے باغوں) میں
- ۳۳ جو نہ کبھی ختم ہوں اور نہ ان سے کوئی روکے
- ۳۴ اور اونچے اونچے فرشوں میں
- ۳۵ ہم نے ان (حوروں) کو پیدا کیا
- ۳۶ تو ان کو کنواریاں بنایا
- ۳۷ (اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر
- ۳۸ یعنی داہنے ہاتھ والوں کے لئے
- ۳۹ (یہ) بہت سے اگلے لوگوں میں سے ہیں
- ۴۰ اور بہت سے پچھلوں میں سے
- ۴۱ اور بائیں ہاتھ والے (افسوس) بائیں ہاتھ والے کیا (ہی عذاب میں) ہیں
- ۴۲ (یعنی دوزخ کی) لپٹ اور کھولتے ہوئے پانی میں
- ۴۳ اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں
- ۴۴ (جو) نہ ٹھنڈا (ہے) نہ خوشنما
- ۴۵ یہ لوگ اس سے پہلے عیشِ نعیم میں پڑے ہوئے تھے
- ۴۶ اور گناہ عظیم پر اڑے ہوئے تھے
- ۴۷ اور کہا کرتے تھے کہ بھلا جب ہم مرگئے اور مٹی ہوگئے اور ہڈیاں (ہی ہڈیاں…
- ۴۸ اور کیا ہمارے باپ دادا کو بھی؟
- ۴۹ کہہ دو کہ بےشک پہلے اور پچھلے
- ۵۰ (سب) ایک روز مقرر کے وقت پر جمع کئے جائیں گے
- ۵۱ پھر تم اے جھٹلانے والے گمرا ہو!
- ۵۲ تھوہر کے درخت کھاؤ گے
- ۵۳ اور اسی سے پیٹ بھرو گے
- ۵۴ اور اس پر کھولتا ہوا پانی پیو گے
- ۵۵ اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں
- ۵۶ جزا کے دن یہ ان کی ضیافت ہوگی
- ۵۷ ہم نے تم کو (پہلی بار بھی تو) پیدا کیا ہے تو تم (دوبارہ اُٹھنے کو)…
- ۵۸ دیکھو تو کہ جس (نطفے) کو تم (عورتوں کے رحم میں) ڈالتے ہو
- ۵۹ کیا تم اس (سے انسان) کو بناتے ہو یا ہم بناتے ہیں؟
- ۶۰ ہم نے تم میں مرنا ٹھہرا دیا ہے اور ہم اس (بات) سے عاجز نہیں
- ۶۱ کہ تمہاری طرح کے اور لوگ تمہاری جگہ لے آئیں اور تم کو ایسے جہان میں…
- ۶۲ اور تم نے پہلی پیدائش تو جان ہی لی ہے۔ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
- ۶۳ بھلا دیکھو تو کہ جو کچھ تم بوتے ہو
- ۶۴ تو کیا تم اسے اُگاتے ہو یا ہم اُگاتے ہیں؟
- ۶۵ اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ
- ۶۶ (کہ ہائے) ہم تو مفت تاوان میں پھنس گئے
- ۶۷ بلکہ ہم ہیں ہی بےنصیب
- ۶۸ بھلا دیکھو تو کہ جو پانی تم پیتے ہو
- ۶۹ کیا تم نے اس کو بادل سے نازل کیا ہے یا ہم نازل کرتے ہیں؟
- ۷۰ اگر ہم چاہیں تو ہم اسے کھاری کردیں پھر تم شکر کیوں نہیں کرتے؟
- ۷۱ بھلا دیکھو تو جو آگ تم درخت سے نکالتے ہو
- ۷۲ کیا تم نے اس کے درخت کو پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرتے ہیں؟
- ۷۳ ہم نے اسے یاد دلانے اور مسافروں کے برتنے کو بنایا ہے
- ۷۴ تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرو
- ۷۵ ہمیں تاروں کی منزلوں کی قسم
- ۷۶ اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے
- ۷۷ کہ یہ بڑے رتبے کا قرآن ہے
- ۷۸ (جو) کتاب محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)
- ۷۹ اس کو وہی ہاتھ لگاتے ہیں جو پاک ہیں
- ۸۰ پروردگار عالم کی طرف سے اُتارا گیا ہے
- ۸۱ کیا تم اس کلام سے انکار کرتے ہو؟
- ۸۲ اور اپنا وظیفہ یہ بناتے ہو کہ (اسے) جھٹلاتے ہو
- ۸۳ بھلا جب روح گلے میں آ پہنچتی ہے
- ۸۴ اور تم اس وقت کی (حالت کو) دیکھا کرتے ہو
- ۸۵ اور ہم اس (مرنے والے) سے تم سے بھی زیادہ نزدیک ہوتے ہیں لیکن تم کو…
- ۸۶ پس اگر تم کسی کے بس میں نہیں ہو
- ۸۷ تو اگر سچے ہو تو روح کو پھیر کیوں نہیں لیتے؟
- ۸۸ پھر اگر وہ (خدا کے) مقربوں میں سے ہے
- ۸۹ تو (اس کے لئے) آرام اور خوشبودار پھول اور نعمت کے باغ ہیں
- ۹۰ اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہے
- ۹۱ تو (کہا جائے گا کہ) تجھ پر داہنے ہاتھ والوں کی طرف سے سلام
- ۹۲ اور اگر وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے
- ۹۳ تو (اس کے لئے) کھولتے پانی کی ضیافت ہے
- ۹۴ اور جہنم میں داخل کیا جانا
- ۹۵ یہ (داخل کیا جانا یقیناً صحیح یعنی) حق الیقین ہے
- ۹۶ تو تم اپنے پروردگار بزرگ کے نام کی تسبیح کرتے رہو