عُرُبًا أَتْرَابًا ٣٧
Uruban atraabaa
ترجمہ (جالندھری)
(اور شوہروں کی) پیاریاں اور ہم عمر
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿عُرُبًا﴾ أي: عواشقَ متحبِّباتٍ لأزواجهنَّ ﴿أَتْرَابًا﴾ أي: مستوياتٍ في السنِّ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
محبت والیاں اور ہم عمر ہیں.۱
حواشی
(1) عُرُبٌ عَرُوبَةٌ کی جمع ہے۔
ایسی عورت جو اپنے حسن وجمال اور دیگر محاسن کی وجہ سے خاوند کو نہایت محبوب ہو۔
أَتْرَابٌ تِرْبٌ کی جمع ہے۔
ہم عمر، یعنی سب عورتیں جو اہل جنت کو ملیں گی، ایک ہی عمر کی ہوں گی، جیساکہ حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ سب جنتی 33 سال کی عمر کےہوں گے، (سنن ترمذي، باب ما جاء في سن أهل الجنة) یا مطلب ہےکہ خاوندوں کی ہم عمر ہوں گی۔
مطلب دونوں صورتوں میں ایک ہی ہے۔