فَشَٰرِبُونَ شُرْبَ الْهِيمِ ٥٥
Fashaariboona shurbal heem
ترجمہ (جالندھری)
اور پیو گے بھی تو اس طرح جیسے پیاسے اونٹ پیتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْهِيم﴾ و(الهيم): إبلٌ يُصيبها داءٌ يقال له الهيام، تشربُ الماءَ فلا تروى، ولا تزالُ تشربُ حتى تهلك.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.۱
حواشی
(1) هِيمٌ ، أَهْيَمُ کی جمع ہے، ان پیاسے اونٹوں کو کہا جاتا ہے جو ایک خاص بیماری کی وجہ سے پانی پر پانی پیئے جاتے ہیں لیکن ان کی پیاس نہیں بجھتی۔
مطلب یہ ہے کہ زقوم کھانے کے بعد بھی اس طرح نہیں پیو گے جس طرح عام معمول ہوتا ہے، بلکہ ایک تو بطور عذاب کے تمہیں پینے کےلیے کھولتاہوا پانی ملے گا۔
دوسرا تم اسے پیاسے اونٹوں کی طرح پیئے جاؤ گے لیکن تمہاری پیاس دور نہیں ہوگی۔