قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الواقعہ

سورۃ الواقعہ آیت ۱۴ کی تفسیر

Surah Waqiah Ayat 14 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَقَلِيلٌ مِّنَ الْءَاخِرِينَ ١٤

Wa qaleelum minal aa khireen

ترجمہ (جالندھری)

اور تھوڑے سے پچھلوں میں سے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَقَلِيلٌ مِّنَ الآخِرِين﴾ يعني: أُمة محمدٍ صلى الله عليه وسلم ، وعلى هذا القولِ تكونُ قلةُ هذه الأُمةِ باعتبارِ كثرةِ الأُمم السابقة، وليس المعنى أنَّ الذين يدخلونَ الجنةَ من الأُمم السابقة، باعتبارِ كلِّ نبيٍّ، أكثرُ من الذين يدخلونَ الجنةَ من هذهِ الأُمة، وقيل: المرادُ بالأَوَّلين: أولُ هذهِ الأُمة، أي: ثُلَّة من أوَّل هذه الأُمة، وقليلٌ من آخرِها، وهو أظهَرُ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور تھوڑے سے پچھلے لوگوں میں سے.۱

حواشی

  1. (1) ثُلَّةٌ، اس بڑے گروہ کو کہا جاتا ہے جس کا گننا ناممکن ہو۔
    کہا جاتا ہے کہ اولین سےمراد حضرت آدم (عليه السلام) سے لے کر نبی ﹲ تک کی امت کےلوگ ہیں اور آخرین سے امت محمدیہ کے افراد۔
    مطلب یہ ہے کہ پچھلی امتوں میں سابقین کا ایک بڑا گروہ ہے، کیونکہ ان کا زمانہ بہت لمبا ہے جس میں ہزاروں انبیا کے سابقین شامل ہیں ان کے مقابلے میں امت محمدیہ کا زمانہ (قیامت تک) تھوڑا ہے، اس لیے ان میں سابقین بھی بہ نسبت گزشتہ امتوں کے تھوڑے ہوں گے۔
    اور ایک حدیث میں آتا ہے۔
    جس میں نبی ﹲ نے فرمایا ہے کہ مجھے امید ہے کہ تم جنتیوں کا نصف ہو گے (صحیح مسلم، نمبر 200) تو یہ آیت کے مذکورہ مفہوم کےمخالف نہیں۔
    کیونکہ امت محمدیہ کہ سابقین اور عام مومنین ملا کر باقی تمام امتوں سے جنت میں جانے والوں کا نصف ہو جائیں گے، اس لیے محض سابقین کی کثرت (سابقہ امتوں میں) سے حدیث میں بیان کردہ تعداد کی نفی نہیں ہو گی۔
    مگریہ قول محل نظر ہے اور بعض نے اولین وآخرین سے اسی امت محمدیہ کے افراد مراد لیے ہیں۔
    یعنی اس کے پہلے لوگوں میں سابقین کی تعداد زیادہ اور پچھلے لوگوں میں تھوڑی ہوگی۔
    امام ابن کثیر نے اسی دوسرے قول کو ترجیح دی ہے۔
    اوریہی زیادہ درست معلوم ہوتا ہے یہ جملہ معترضہ ہے، فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ اور عَلَى سُرُرٍ مَوْضُونَةٍ کے درمیان۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ