Illaa qeelan salaaman salaamaa
ترجمہ (جالندھری)
ہاں ان کا کلام سلام سلام (ہوگا)
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِلاَّ قِيلاً﴾ استثناءٌ منقطع؛ أي: قولًا ﴿سَلاَمًا سَلاَمًا﴾ أي: يُفشون السلامَ بينهم، ويُسلِّمون سلامًا بعد سلام، فلا يسمعُ إلا السلام.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
صرف سلام ہی سلام کی آواز ہوگی.۱
حواشی
(1) یعنی دنیامیں تو باہم لڑائی جھگڑے ہی ہوتے ہیں، حتیٰ کہ بہن بھائی بھی اس سے محفوظ نہیں، اس اختلاف و نزاع سے دلوں میں کدورتیں اور بغض و عنادپیدا ہوتا ہے جو ایک دوسرےکے خلاف بدزبانی، سب وشتم، غیبت اور چغل خوری وغیرہ پر انسان کو آمادہ کرتا ہے۔
جنت ان تمام اخلاقی گندگیوں اور بےہودگیوں سے نہ صرف پاک ہوگی، بلکہ وہاں سلام ہی سلام کی آوازیں سننے میں آئیں گی، فرشتوں کی طرف سے بھی اور آپس میں اہل جنت کی طرف سے بھی۔
جس کا مطلب ہے کہ وہاں سلام و تحیہ توہو گا۔
لیکن دل اور زبان کی وہ خرابیاں نہیں ہوں گی جو دنیامیں عام ہیں حتیٰ کہ بڑے بڑے دین دار بھی ان سے محفوظ نہیں۔