قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر ابن کثیر · سورۃ السجدہ

سورۃ السجدہ آیت ۷ کی تفسیر

Surah Sajdah Ayat 7 · Tafseer Ibn Kathir

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
الَّذِىٓ أَحْسَنَ كُلَّ شَىْءٍ خَلَقَهُۥ ۖ وَبَدَأَ خَلْقَ الْإِنسَٰنِ مِن طِينٍ ٧

Allazee ahsana kulla shai in khalaqa; wa bada a khalqal insaani min teen

ترجمہ (جالندھری)

جس نے ہر چیز کو بہت اچھی طرح بنایا (یعنی) اس کو پیدا کیا۔ اور انسان کی پیدائش کو مٹی سے شروع کیا

تفسیر ابن کثیر حافظ عماد الدین ابن کثیرؒ

بہترین خالق بہترین مصور ومدور فرماتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ نے ہر چیز کو قرینے سے بہترین طور سے ترکیب پر خوبصورت بنائی ہے۔
ہر چیز کی پیدائش کتنی عمدہ کیسی مستحکم اور مضبوط ہے۔
آسمان و زمین کی پیدائش کیساتھ ہی خود انسان کی پیدائش پر غور کرو۔
اس کا شروع دیکھو کہ مٹی سے پیدا ہوا ہے۔
ابو البشر حضرت آدم ؑ مٹی سے پیدائے ہوئے۔
پر ان کی نسل نطفے سے جاری رکھی جو مرد کی پیٹھ اور عورت کے سینے سے نکلتا ہے۔
پھر اسے یعنی آدم کو مٹی سے پیدا کرنے کے بعد ٹھیک ٹھاک اور درست کیا اور اس میں اپنے پاس کی روح پھونکی۔
تمہیں کان آنکھ سمجھ عطا فرمائی۔
افسوس کہ پھر بھی تم شکر گذاری میں کثرت نہیں کرتے۔
نیک انجام اور خوش نصیب وہ شخص ہے جو اللہ کی دی ہوئی طاقتوں کو اسی کی راہ میں خرچ کرتا ہے۔
جل شانہ وعزاسمہ

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ