قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الاعراف

سورۃ الاعراف آیت ۳۴ کی تفسیر

Surah Araf Ayat 34 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلِكُلِّ أُمَّةٍ أَجَلٌ ۖ فَإِذَا جَآءَ أَجَلُهُمْ لَا يَسْتَأْخِرُونَ سَاعَةً ۖ وَلَا يَسْتَقْدِمُونَ ٣٤

Wa likulli ummatin ajalun fa izaa jaaa`a ajaluhum laa yastaakhiroona saa`atanw wa laa yastaqdimoon

ترجمہ (جالندھری)

اور ہر ایک فرقے کے لیے (موت کا) ایک وقت مقرر ہے۔ جب وہ آ جاتا ہے تو نہ تو ایک گھڑی دیر کرسکتے ہیں نہ جلدی

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

اور ہرامت کے لیے ایک وقت(معین) ہے،سو جب آجائے گا ان کا (معین) وقت تو نہ پیچھے ہوں گے وہ(اس سے) لمحہ بھر اور نہ آگے ہوں گے(34)

[34] یعنی اللہ تعالیٰ نے اولاد آدم کو جنت سے نکال کر زمین پر آباد کر دیا اور ان کے لیے ایک مدت مقرر کر دی۔
قوموں میں سے کوئی قوم اپنی مدت مقررہ سے آگے بڑھ سکتی ہے نہ پیچھے ہٹ سکتی ہے، تمام قومیں اکٹھی ہو کر اس مدت مقررہ سے آگے ہو سکتی ہیں نہ ان کے افراد۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ