قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر السعدی · سورۃ الجن

سورۃ الجن آیت ۱۴ کی تفسیر

Surah Jinn Ayat 14 · Tafseer As-Saadi

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَأَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا الْقَٰسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ تَحَرَّوْا۟ رَشَدًا ١٤

Wa annaa minnal muslimoona wa minnal qaasitoona faman aslama fa ulaaa`ika taharraw rashadaa

ترجمہ (جالندھری)

اور یہ کہ ہم میں بعض فرمانبردار ہیں اور بعض (نافرمان) گنہگار ہیں۔ تو جو فرمانبردار ہوئے وہ سیدھے رستے پر چلے

تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ

اور یہ کہ جب سنی ہم نے ہدایت (کی بات) تو ایمان لے آئے ہم اس پر،پس جو کوئی ایمان لائے گا اپنے رب پر تو نہیں ڈرے گا وہ کسی نقصان سے اور نہ ظلم و زیادتی سے (13) اور یہ کہ کچھ ہم میں سے مسلمان ہیں اور کچھ ہم میں سے ظالم ہیں، پس جو کوئی اسلام لایا تو انھوں نے تلاش کر لی راہ حق (14)

[13]﴿ وَّاَنَّا لَمَّا سَمِعۡنَا الۡهُدٰۤى ﴾ ’’اور جب ہم نے ہدایت (کی کتاب) سنی۔‘‘ اور وہ قرآن کریم ہے جو صراط مستقیم کی طرف راہنمائی کرتا ہے، ہم نے اس کی رشد و ہدایت کو پہچان لیا ہے اور اس نے ہمارے دلوں پر اثر کیا ﴿ اٰمَنَّا بِهٖ﴾ ’’تو ہم اس پر ایمان لے آئے‘‘ پھر انھوں نے اس بات کا ذکر کیا جو مومن کو ترغیب دیتی ہے، چنانچہ انھوں نے کہا:﴿ فَمَنۡ يُّؤۡمِنۢۡ بِرَبِّهٖ فَلَا يَخَافُ بَخۡسًا وَّلَا رَهَقًا﴾ یعنی جو کوئی اپنے رب پر سچا ایمان لے آیا، اسے کسی نقصان سے واسطہ پڑے گا نہ کوئی تکلیف لاحق ہو گی اورجب وہ شر سے محفوظ ہو گیا تو اسے بھلائی حاصل ہو گئی۔
پس ایمان ایک ایسا سبب ہے جو ہر قسم کی بھلائی کی طرف دعوت دیتا ہے اور ہر قسم کے شر کی نفی کرتا ہے۔

[14]﴿ وَّاَنَّا مِنَّا الۡمُسۡلِمُوۡنَ وَمِنَّا الۡقٰسِطُوۡنَ﴾ ’’اور بے شک ہم میں بعض فرماں بردار ہیں اور بعض ( نافرمان) گناہ گار ہیں۔‘‘ یعنی صراط مستقیم سے ہٹنے اور اس کو چھوڑنے والے ﴿ فَمَنۡ اَسۡلَمَ فَاُولٰٓىِٕكَ تَحَرَّوۡا رَشَدًا﴾ پس جو فرماں بردار ہوئے۔
انھوں نے رشد و ہدایت کا راستہ پا لیا، جو ان کو جنت اور اس کی نعمتوں تک پہنچاتا ہے۔

یہی آیت تفسیر بیان القرآن میں پڑھیں یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ