سُورَةُ المعارج
سورۃ المعارج
Surah Maarij
تفسیر السعدی · Tafseer As-Saadi
- ۱ ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا
- ۲ (یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا
- ۳ (اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا)
- ۴ جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا…
- ۵ (تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو
- ۶ وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے
- ۷ اور ہماری نظر میں نزدیک
- ۸ جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا
- ۹ اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون
- ۱۰ اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا
- ۱۱ ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی…
- ۱۲ اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی
- ۱۳ اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا
- ۱۴ اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے…
- ۱۵ (لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے
- ۱۶ کھال ادھیڑ ڈالنے والی
- ۱۷ ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا
- ۱۸ اور (مال) جمع کیا اور بند کر رکھا
- ۱۹ کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے
- ۲۰ جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے
- ۲۱ اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے
- ۲۲ مگر نماز گزار
- ۲۳ جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں
- ۲۴ اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے
- ۲۵ (یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا
- ۲۶ اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں
- ۲۷ اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں
- ۲۸ بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے
- ۲۹ اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
- ۳۰ مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں
- ۳۱ اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے…
- ۳۲ اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں
- ۳۳ اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں
- ۳۴ اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں
- ۳۵ یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے
- ۳۶ تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں
- ۳۷ اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں)
- ۳۸ کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل…
- ۳۹ ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں
- ۴۰ ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں
- ۴۱ (یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز…
- ۴۲ تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ…
- ۴۳ اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال…
- ۴۴ ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ…