Wallaahu anzala minas samaaa`i maaa`an fa ahyaa bihil arda ba`da mawtihaa; inna fee zaalika la aayatal liqaw miny yasma`oon
ترجمہ (جالندھری)
اور خدا ہی نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کیا۔ بےشک اس میں سننے والوں کے لیے نشانی ہے
تفسیر السعدی علامہ عبد الرحمٰن بن ناصر السعدیؒ
اور نہیں نازل کی ہم نے آپ پر کتاب (قرآن) مگر تاکہ آپ بیان کریں واسطے ان لوگوں کے وہ چیز کہ اختلاف کیا انھوں نے اس میں اور(تاکہ ہو) ہدایت اوررحمت ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں (64)اور اللہ نے نازل کیا آسمان سے پانی ، پھر زندہ کیا اس نے ساتھ اس کے زمین کو بعد اس کی موت کے، بے شک اس میں ، البتہ نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو سنتے ہیں (غور سے)(65)
[65] اس آیت کریمہ میں اللہ تعالیٰ سب سے بڑی نعمت کا ذکر فرماتا ہے تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے وعظ و تذکیر کو سمجھیں اور وہ اس حقیقت پر استدلال کریں کہ اللہ تعالیٰ ہی معبود ہے صرف وہی عبادت کا مستحق ہے کیونکہ وہ بارش نازل کر کے اور مختلف اصناف کی نباتات اگا کر بندوں کو نعمتوں سے نوازتا ہے اور اس پر بھی استدلال کریں کہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
اور وہ ہستی جس نے زمین کو اس کے مر جانے کے بعد زندہ کیا، وہ مردوں کو دوبارہ زندہ کرنے پر بھی قدرت رکھتی ہے اور وہ ہستی جس نے ان احسانات کو عام کیا ہے، وہ بے کراں رحمت اور عظیم سخاوت کی مالک ہے۔