سُورَةُ النجم
سورۃ النجم
Surah Najm
تفسیر السعدی · Tafseer As-Saadi
- ۱ تارے کی قسم جب غائب ہونے لگے
- ۲ کہ تمہارے رفیق (محمدﷺ) نہ رستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں
- ۳ اور نہ خواہش نفس سے منہ سے بات نکالتے ہیں
- ۴ یہ (قرآن) تو حکم خدا ہے جو (ان کی طرف) بھیجا جاتا ہے
- ۵ ان کو نہایت قوت والے نے سکھایا
- ۶ (یعنی جبرائیل) طاقتور نے پھر وہ پورے نظر آئے
- ۷ اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے میں تھے
- ۸ پھر قریب ہوئے اوراَور آگے بڑھے
- ۹ تو دو کمان کے فاصلے پر یا اس سے بھی کم
- ۱۰ پھر خدا نے اپنے بندے کی طرف جو بھیجا سو بھیجا
- ۱۱ جو کچھ انہوں نے دیکھا ان کے دل نے اس کو جھوٹ نہ مانا
- ۱۲ کیا جو کچھ وہ دیکھتے ہیں تم اس میں ان سے جھگڑتے ہو؟
- ۱۳ اور انہوں نے اس کو ایک بار بھی دیکھا ہے
- ۱۴ پرلی حد کی بیری کے پاس
- ۱۵ اسی کے پاس رہنے کی جنت ہے
- ۱۶ جب کہ اس بیری پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا
- ۱۷ ان کی آنکھ نہ تو اور طرف مائل ہوئی اور نہ (حد سے) آگے بڑھی
- ۱۸ انہوں نے اپنے پروردگار (کی قدرت) کی کتنی ہی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں
- ۱۹ بھلا تم لوگوں نے لات اور عزیٰ کو دیکھا
- ۲۰ اور تیسرے منات کو (کہ یہ بت کہیں خدا ہوسکتے ہیں)
- ۲۱ (مشرکو!) کیا تمہارے لئے تو بیٹے اور خدا کے لئے بیٹیاں
- ۲۲ یہ تقسیم تو بہت بےانصافی کی ہے
- ۲۳ وہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ…
- ۲۴ کیا جس چیز کی انسان آرزو کرتا ہے وہ اسے ضرور ملتی ہے
- ۲۵ آخرت اور دنیا تو الله ہی کے ہاتھ میں ہے
- ۲۶ اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر…
- ۲۷ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے وہ فرشتوں کو (خدا کی) لڑکیوں کے نام سے…
- ۲۸ حالانکہ ان کو اس کی کچھ خبر نہیں۔ وہ صرف ظن پر چلتے ہیں۔ اور ظن…
- ۲۹ تو جو ہماری یاد سے روگردانی اور صرف دنیا ہی کی زندگی کا خواہاں ہو اس…
- ۳۰ ان کے علم کی انتہا یہی ہے۔ تمہارا پروردگار اس کو بھی خوب جانتا ہے جو…
- ۳۱ اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے سب خدا ہی کا…
- ۳۲ جو صغیرہ گناہوں کے سوا بڑے بڑے گناہوں اور بےحیائی کی باتوں سے اجتناب کرتے ہیں۔…
- ۳۳ بھلا تم نے اس شخص کو دیکھا جس نے منہ پھیر لیا
- ۳۴ اور تھوڑا سا دیا (پھر) ہاتھ روک لیا
- ۳۵ کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے
- ۳۶ کیا جو باتیں موسیٰ کے صحیفوں میں ہیں ان کی اس کو خبر نہیں پہنچی
- ۳۷ اور ابراہیمؑ کی جنہوں نے (حق طاعت ورسالت) پورا کیا
- ۳۸ یہ کہ کوئی شخص دوسرے (کے گناہ) کا بوجھ نہیں اٹھائے گا
- ۳۹ اور یہ کہ انسان کو وہی ملتا ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے
- ۴۰ اور یہ کہ اس کی کوشش دیکھی جائے گی
- ۴۱ پھر اس کو اس کا پورا پورا بدلا دیا جائے گا
- ۴۲ اور یہ کہ تمہارے پروردگار ہی کے پاس پہنچنا ہے
- ۴۳ اور یہ کہ وہ ہنساتا اور رلاتا ہے
- ۴۴ اور یہ کہ وہی مارتا اور جلاتا ہے
- ۴۵ اور یہ کہ وہی نر اور مادہ دو قسم (کے حیوان) پیدا کرتا ہے
- ۴۶ (یعنی) نطفے سے جو (رحم میں) ڈالا جاتا ہے
- ۴۷ اور یہ کہ (قیامت کو) اسی پر دوبارہ اٹھانا لازم ہے
- ۴۸ اور یہ کہ وہی دولت مند بناتا اور مفلس کرتا ہے
- ۴۹ اور یہ کہ وہی شعریٰ کا مالک ہے
- ۵۰ اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کر ڈالا
- ۵۱ اور ثمود کو بھی۔ غرض کسی کو باقی نہ چھوڑا
- ۵۲ اور ان سے پہلے قوم نوحؑ کو بھی۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ بڑے ہی…
- ۵۳ اور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا
- ۵۴ پھر ان پر چھایا جو چھایا
- ۵۵ تو (اے انسان) تو اپنے پروردگار کی کون سی نعمت پر جھگڑے گا
- ۵۶ یہ (محمدﷺ) بھی اگلے ڈر سنانے والوں میں سے ایک ڈر سنانے والے ہیں
- ۵۷ آنے والی (یعنی قیامت) قریب آ پہنچی
- ۵۸ اس (دن کی تکلیفوں) کو خدا کے سوا کوئی دور نہیں کرسکے گا
- ۵۹ اے منکرین خدا) کیا تم اس کلام سے تعجب کرتے ہو؟
- ۶۰ اور ہنستے ہو اور روتے نہیں؟
- ۶۱ اور تم غفلت میں پڑ رہے ہو
- ۶۲ تو خدا کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی) عبادت کرو