قَالَ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ وَأُبَلِّغُكُم مَّآ أُرْسِلْتُ بِهِۦ وَلَٰكِنِّىٓ أَرَىٰكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُونَ ٢٣
Qaala innamal `ilmu indal laahi wa uballighukum maaa uriltu bihee wa laakinneee araakum qawman tajhaloon
ترجمہ (جالندھری)
(انہوں نے) کہا کہ (اس کا) علم تو خدا ہی کو ہے۔ اور میں تو جو (احکام) دے کر بھیجا گیا ہوں وہ تمہیں پہنچا رہا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی میں پھنس رہے ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قَالَ إِنَّمَا الْعِلْمُ عِندَ اللَّهِ﴾ هو يعلمُ متى يأتيكم العذابُ ﴿وَأُبَلِّغُكُم مَّا أُرْسِلْتُ بِهِ﴾ من الوحي إليكم (وَمَا عَلَى الرَّسُولِ إِلاَّ الْبَلاَغُ) [النور : 54] ﴿وَلَكِنِّي أَرَاكُمْ قَوْمًا تَجْهَلُون﴾ باستعجالكم العذابَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(حضرت ہود نے) کہا (اس کا) علم تو اللہ ہی کے پاس ہے، میں تو جو پیغام دے کر بھیجا گیا تھا وه تمہیں پہنچا رہا ہوں۱ لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم لوگ نادانی کر رہے ہو.<br>۲
حواشی
(1) یعنی عذاب کب آئے گا؟ یا دنیا میں نہیں آئے گا، بلکہ آخرت میں تمہیں عذاب دیا جائے گا، اس کا علم صرف اللہ کو ہے، وہی اپنی مشیت کے مطابق فیصلہ فرماتا ہے، میرا کام تو صرف پیغام پہنچانا ہے۔(2) کہ ایک تو کفر پر اصرار کر رہےہو، دوسرے، مجھ سے ایسی چیز کا مطالبہ کر رہے ہو جو میرے اختیار میں نہیں ہے۔