قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الاحزاب

سورۃ الاحزاب آیت ۵۷ کی تفسیر

Surah Ahzab Ayat 57 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُۥ لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِى الدُّنْيَا وَالْءَاخِرَةِ وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا ٥٧

Innal lazeena yu`zoonal laaha wa Rasoolahoo la`anahumul laahu fid dunyaa wal Aakhirati wa a`adda lahum `azaabam muheenaa

ترجمہ (جالندھری)

جو لوگ خدا اور اس کے پیغمبر کو رنج پہنچاتے ہیں ان پر خدا دنیا اور آخرت میں لعنت کرتا ہے اور ان کے لئے اس نے ذلیل کرنے والا عذاب تیار کر رکھا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِنَّ الَّذِينَ يُؤْذُونَ اللَّهَ﴾ أي: يُخالفون أمرَه ويَعصُونه بنسبةِ الولدِ والشريكِ إليه سبحانه ﴿وَرَسُولَهُ﴾ بتكذيبِه، وقولهم: شاعرٌ ومجنونٌ ﴿لَعَنَهُمُ اللَّهُ فِي الدُّنْيَا﴾ بالقتلِ ﴿وَالآخِرَةِ﴾ بالنارِ ﴿وَأَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا مُّهِينًا﴾ ذلك لأنه يحرُمُ أذى النبيِّ صلى الله عليه وسلم بالقولِ والفعلِ بالاتفاق.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو ایذا دیتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں اللہ کی پھٹکار ہے اور ان کے لئے نہایت رسوا کن عذاب ہے.۱

حواشی

  1. (1) اللہ کا ایذا دینے کا مطلب ان افعال کا ارتکاب ہے جسے وہ ناپسند فرماتا ہے۔
    ورنہ اللہ کو ایذا پہنچانے پر کون قادر ہے؟ جیسے مشرکین، یہود اور نصاریٰ وغیرہ اللہ کے لئے اولاد ثابت کرتے ہیں۔
    یا جس طرح حدیث قدسی میں ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ابن آدم مجھے ایذا دیتا ہے، زمانے کو گالی دیتا ہے، حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں اس کے رات اور دن کی گردش میرے ہی حکم سے ہوتی ہے۔
    (صحيح بخاري، تفسير سورة الجاثية ومسلم، كتاب الألفاظ من الأدب، باب النهي عن سب الدهر) یعنی یہ کہنا کہ زمانے نے یا فلک کج رفتار نے ایسا کردیا، یہ صحیح نہیں، اس لئے کہ افعال اللہ کے ہیں، زمانے یا فلک کے نہیں۔
    اللہ کے رسول (صلى الله عليه وسلم) کو ایذا پہنچانا، آپ (صلى الله عليه وسلم) کی تکذیب، آپ (صلى الله عليه وسلم) کو شاعر، کذاب، ساحر وغیرہ کہنا ہے۔
    علاوہ ازیں بعض احادیث میں صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کو ایذا پہنچانے اور ان کی تنقیص واہانت کو بھی آپ (صلى الله عليه وسلم) نے ایذا قرار دیا ہے۔
    لعنت کا مطلب، اللہ کی رحمت سے دوری اور محرومی ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ