قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ آل عمران

سورۃ آل عمران آیت ۱۳۰ کی تفسیر

Surah Al Imran Ayat 130 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَٰٓأَيُّهَا الَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَأْكُلُوا۟ الرِّبَوٰٓا۟ أَضْعَٰفًا مُّضَٰعَفَةً ۖ وَاتَّقُوا۟ اللَّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ١٣٠

Yaaa ayyuhal lazeena aamanoo la taakuhur ribaaa ad`aafam mudaa`afatanw wattaqul laaha la`allakum tuflihoon

ترجمہ (جالندھری)

اےایمان والو! دگنا چوگنا سود نہ کھاؤ اور خدا سے ڈرو تاکہ نجات حاصل کرو

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَأْكُلُواْ الرِّبَا أَضْعَافًا مُّضَاعَفَةً﴾ إشارةٌ إلى تكرارِ التضعيفِ عامًا بعدَ عام، والمرادُ به: ما كانوا يفعلونهَ عندَ حُلولِ أَجَلِ الدَّينِ من زيادةِ المالِ وتأخيرِ الطَّلب ﴿وَاتَّقُواْ اللّهَ﴾ في أمرِ الرِّبا، فلا تأكلوهُ ﴿لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُون﴾.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اے ایمان والو! بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ۱ ، اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو تاکہ تمہیں نجات ملے.

حواشی

  1. (1) چونکہ غزوہ احد میں ناکامی رسول (صلى الله عليه وسلم) کی نافرمانی اور مال دنیا کے لالچ کے سبب ہوئی تھی اس لئے اب طمع دنیا کی سب سے زیادہ بھیانک اور مستقل شکل سود سے منع کیا جا رہا ہے اور اطاعت کیشی کی تاکید کی جا رہی ہےاور بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤکا یہ مطلب نہیں بڑھا چڑھا کر نہ ہو تو مطلق سود جائز ہے۔
    بلکہ سود کم ہو یا زیادہ مفرد ہو یا مرکب، مطلقاً حرام ہے جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔
    یہ قید نہی (حرمت) کے لئے بطور شرط نہیں ہے بلکہ واقعے کی رعایت کے طور پر یعنی سود کی اس وقت جو صورتحال تھی، اس کا بیان واظہار ہے۔
    زمانہ جاہلیت میں سود کا یہ رواج عام تھا کہ جب ادائیگی کی مدت آجاتی اور ادائیگی ممکن نہ ہوتی تو مزید مدت میں اضافے کے ساتھ سود میں بھی اضافہ ہوتا چلا جاتا جس کی وجہ سے تھوڑی سی رقم بڑھ چڑھ کر کہیں پہنچ جاتی اور ایک عام آدمی کے لئے اس کی ادائیگی ناممکن ہو جاتی۔
    اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اللہ سے درو اور اس آگ سے درو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے جس سے تنبیہ بھی مقصود ہے کہ سود خوری سے باز نہ آئے تو یہ فعل حرام تمہیں کفر تک پہنچا سکتاہے،کیونکہ یہ اللہ ورسول سے محاربہ ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ