Wa laqad sadaqakumul laahu wa`dahooo iz tahussoo nahum bi iznihee hattaaa izaa fashiltim wa tanaaza`tum fil amri wa `asaitum mim ba`di maaa araakum maa tuhibboon; minkum mai yureedud dunyaa wa minkum mai yureedul Aakhirah; summa sarafakum `anhum sarafakum `anhum liyabtaliyakum wa laqad `afaa `ankum; wallaahu zoo fadlin `alal mu`mineen
ترجمہ (جالندھری)
اور خدا نے اپنا وعدہ سچا کر دیا (یعنی) اس وقت جبکہ تم کافروں کو اس کے حکم سے قتل کر رہے تھے یہاں تک کہ جو تم چاہتے تھے خدا نے تم کو دکھا دیا اس کے بعد تم نے ہمت ہار دی اور حکم (پیغمبر) میں جھگڑا کرنے لگے اور اس کی نافرمانی کی بعض تو تم میں سے دنیا کے خواستگار تھے اور بعض آخرت کے طالب اس وقت خدا نے تم کو ان (کے مقابلے) سے پھیر (کر بھگا) دیا تاکہ تمہاری آزمائش کرے اور اس نے تمہارا قصور معاف کر دیا اور خدا مومنو پر بڑا فضل کرنے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ولما رجَعَ رسولُ الله صلى الله عليه وسلم من أُحد، قال المسلمون: كيفَ أُصِبنا وقد وُعِدْنا بالنَّصر؟ فنزل: ﴿وَلَقَدْ صَدَقَكُمُ اللّهُ وَعْدَهُ﴾ بالنَّصر لكم؛ لأن النصرَ كان أولًا للمسلمين ﴿إِذْ تَحُسُّونَهُم﴾ تقتلُونَهم قتلًا ذَريعًا ﴿بِإِذْنِهِ﴾ بإرادتِه ﴿حَتَّى إِذَا فَشِلْتُمْ﴾ جَبُنْتُم، وضعُفَ رأيُكم بتركِ الرُّماةِ مركزَهم لطلبِ الغَنيمة ﴿وَتَنَازَعْتُمْ فِي الأَمْرِ﴾ أي: اختلفتُم في أمر النبيِّ صلى الله عليه وسلم للرماةِ بالمقام في سَفْح الجبل، فقال بعضُهم: نذهبُ، فقد نُصر أصحابُنا، وقال بعضُهم: نمتثلُ أمرَ النبيِّ صلى الله عليه وسلم ، ولا نبرَحُ مكانَنا ﴿وَعَصَيْتُم﴾ النبيَّ صلى الله عليه وسلم بتركِ المركز ﴿مِّن بَعْدِ مَا أَرَاكُم﴾ اللهُ ﴿مَّا تُحِبُّونَ﴾ من الظَّفَرِ والغَنيمة ﴿مِنكُم مَّن يُرِيدُ الدُّنْيَا﴾ وهم الرماةُ الذين تركوا المركزَ وطلبُوا الغَنيمةَ ﴿وَمِنكُم مَّن يُرِيدُ الآخِرَةَ﴾ وهم مَنْ ثبتَ من الرماةِ في المركز عبدُ الله بنُ جُبيرٍ وأصحابُهُ ﴿ثُمَّ صَرَفَكُمْ﴾ أي: ردَّكم ﴿عَنْهُمْ﴾ أي: بعد أن استوليتُم عليهم ردَّكم عنهم بالانهزام ﴿لِيَبْتَلِيَكُمْ﴾ ليمتحِنَكم ﴿وَلَقَدْ عَفَا عَنكُمْ﴾ فلم تُسْتأْصَلوا على فِعْلِكم ﴿وَاللّهُ ذُو فَضْلٍ عَلَى الْمُؤْمِنِين﴾ بالعفوِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ تعالیٰ نے تم سے اپنا وعده سچا کر دکھایا جبکہ تم اس کے حکم سے انہیں کاٹ رہے تھے۱ ۔ یہاں تک کہ جب تم نے پست ہمتی اختیار کی اور کام میں جھگڑنے لگے اور نافرمانی کی
۲، اس کے بعد کہ اس نے تمہاری چاہت کی چیز تمہیں دکھا دی
۳، تم میں سے بعض دنیا چاہتے تھے
۴ اور بعض کا اراده آخرت کا تھا
۵ تو پھر اس نے تمہیں ان سے پھیر دیا تاکہ تم کو آزمائے
۶ اور یقیناً اس نے تمہاری لغزش سے درگزر فرما دیا اور ایمان والوں پر اللہ تعالیٰ بڑے فضل واﻻ ہے.
۷
حواشی
(1) اس وعدے سے بعض مفسرین نے تین ہزار اور ہزار فرشتوں کا نزول مراد لیا ہے لیکن یہ رائے سرے سے صحیح نہیں بلکہ صحیح یہ ہے کہ فرشتوں کا یہ نزول صرف جنگ بدر کے ساتھ مخصوص تھا۔ باقی رہا وہ وعدہ جو اس آیت میں مذکورہے تو اس سے مراد فتح ونصرت کا وہ عام وعدہ ہے جو اہل اسلام کے لئے اور اس کے رسول کی طرف سے بہت پہلے سے کیا جا چکا تھا۔ حتیٰ کہ بعض آیتیں مکہ میں نازل ہو چکی تھیں۔ اور اس کے مطابق ابتدائے جنگ میں مسلمان غالب وفاتح رہے جس کی طرف «إِذْ تَحُسُّونَهُمْ بِإِذْنِهِ» سے اشارہ کیا گیا ہے۔(2) اس تنازع اور عصیان سے مراد تیر اندازوں کاوہ اختلاف ہے جو فتح وغلبہ دیکھ کر ان کے اندر واقع ہوا اور جس کی وجہ سے کافروں کو پلٹ کر دوبارہ حملہ آور ہونے کا موقع ملا۔
(3) اس سے مراد وہ فتح ہے جو ابتدا میں مسلمانوں کو حاصل ہوئی۔
(4) یعنی مال غنیمت، جس کے لئے انہوں نے وہ پہاڑی چھوڑ دی جس کے نہ چھوڑنے کی انہیں تاکید کی گئی تھی۔
(5) وہ لوگ ہیں جنہوں نے مورچہ چھوڑنے سے منع کیا اور نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) کے فرمان کے مطابق اسی جگہ ڈٹے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
(6) یعنی غلبہ عطا کرنے کے بعد پھر تمہیں شکست دے کر ان کافروں سے پھیر دیا تاکہ تمہیں آزمائے۔
(7) اس میں صحابہ کرام (رضي الله عنهم) کے اس شرف وفعل کا اظہار ہے جو ان کی کوتاہیوں کے باوجود اللہ نے ان پر فرمایا۔ یعنی ان کی غلطیوں کی وضاحت کرکے آئندہ اس کا اعادہ نہ کریں، اللہ نے ان کے لئے معافی کا اعلان کر دیا تاکہ کوئی بد باطن ان پر زبان طعن دراز نہ کرے۔ جب اللہ تعالیٰ نے ہی قرآن کریم میں ان کے لئے عفو عام کا اعلان فرما دیا تو اب کسی کے لئے طعن وتشنیع کی گنجائش کہاں رہ گئی؟ صحیح بخاری میں ایک واقعہ مذکور ہے کہ ایک حج کے موقعے پر ایک شخص نے حضرت عثمان (رضي الله عنه) پر بعض اعتراضات کئے کہ وہ جنگ بدر میں، بیعت رضوان میں شریک نہیں ہوئے، نیز یوم احد میں فرار ہوگئے تھے۔ حضرت ابن عمر (رضي الله عنه) نے فرمایا کہ جنگ بدر میں تو ان کی اہلیہ (بنت رسول ج) بیمار تھیں، بیعت رضوان کے موقع پر آپ رسول (صلى الله عليه وسلم) کے سفیر بن کر مکہ گئے ہوئے تھے اور یوم احد کے فرار کو اللہ نے معاف فرما دیا ہے۔ (ملخصا۔ صحیح بخاری، غزوۂ احد)