قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ آل عمران

سورۃ آل عمران آیت ۱۶۵ کی تفسیر

Surah Al Imran Ayat 165 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
أَوَلَمَّآ أَصَٰبَتْكُم مُّصِيبَةٌ قَدْ أَصَبْتُم مِّثْلَيْهَا قُلْتُمْ أَنَّىٰ هَٰذَا ۖ قُلْ هُوَ مِنْ عِندِ أَنفُسِكُمْ ۗ إِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ١٦٥

Awa lammaaa asaabatkum museebatun qad asabtum mislaihaa qultum annaa haazaa qul huwa min `indi anfusikum; innal laaha `alaa kulli shai`in Qadeer

ترجمہ (جالندھری)

(بھلا یہ) کیا (بات ہے کہ) جب (اُحد کے دن کافر کے ہاتھ سے) تم پر مصیبت واقع ہوئی حالانکہ (جنگ بدر میں) اس سے دوچند مصیبت تمہارے ہاتھ سے ان پر پڑچکی ہے توتم چلا اٹھے کہ (ہائے) آفت (ہم پر) کہاں سے آپڑی کہہ دو کہ یہ تمہاری ہی شامت اعمال ہے (کہ تم نے پیغمبر کے حکم کے خلاف کیا) بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿أَوَلَمَّا﴾ وتقديرُه: أفعلتُم كذا، وقلتُم حين ﴿أَصَابَتْكُم مُّصِيبَةٌ﴾ بأُحد بقتلِ سبعينَ منكم ﴿قَدْ أَصَبْتُم مِّثْلَيْهَا﴾ ببدرٍ بقتلِ سبعينَ وأَسْرِ سبعينَ منهم ﴿قُلْتُمْ﴾ تعجُّبًا: ﴿أَنَّى هَـذَا﴾ أي: كيف خُذِلنا ونحن مؤمنون؟! ﴿قُلْ هُوَ﴾ أي: الخذلانُ ﴿مِنْ عِندِ أَنْفُسِكُمْ﴾ لمخالفتكم النبيَّ صلى الله عليه وسلم ، وتَرْكِ المركز ﴿إِنَّ اللّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِير﴾ من النصرِ ومنعِه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

(کیا بات ہے) کہ جب تمہیں ایک ایسی تکلیف پہنچی کہ تم اس جیسی دو چند پہنچا چکے۱ ، تو یہ کہنے لگے کہ یہ کہاں سے آگئی؟ آپ کہہ دیجئے کہ یہ خود تمہاری طرف سے ہے<br>۲، بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.

حواشی

(1) یعنی احد میں تمہارے ستر آدمی شہید ہوئے تو بدر میں تم نے ستر قتل کئے تھے اور ستر قیدی بنائے تھے۔
(2) یعنی تمہاری اس غلطی کی وجہ سے جو رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی تاکیدی حکم کے باوجود پہاڑی مورچہ چھوڑ کر تم نے کی تھی، جیسا کہ اس کی تفصیل پہلے گزری کہ اس غلطی کی وجہ سے کافروں کے ایک دستے کو اس درے سے دوبارہ حملہ کرنے کا موقع مل گیا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ