Allazeena qaaloo liikhwaanihim wa qa`adoo law ataa`oonaa maa qutiloo; qul fadra`oo`an anfusikumul mawta in kuntum saadiqeen
ترجمہ (جالندھری)
یہ خود تو (جنگ سے بچ کر) بیٹھ ہی رہے تھے مگر (جنہوں نے راہ خدا میں جانیں قربان کردیں) اپنے (ان) بھائیوں کے بارے میں بھی کہتے ہیں کہ اگر ہمارا کہا مانتے تو قتل نہ ہوتے۔ کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو اپنے اوپر سے موت کو ٹال دینا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿الَّذِينَ قَالُواْ﴾ يعني: ابنَ أُبَيٍّ وأصحابَهُ قالوا ﴿لإِخْوَانِهِمْ﴾ عن إخوانهم في النسبِ، لا في الدِّين، وهم شهداءُ أُحد ﴿وَقَعَدُواْ﴾ أي: قالوا حالَ كونهم قاعدين عن القتال: ﴿لَوْ أَطَاعُونَا﴾ وانصرفوا عن محمد ﴿مَا قُتِلُوا قُلْ﴾ لهم يا محمد : ﴿فَادْرَؤُوا﴾ فادفَعوا ﴿عَنْ أَنفُسِكُمُ الْمَوْتَ﴾ برأيِكم وحِيَلِكم ﴿إِن كُنتُمْ صَادِقِين﴾ أن الحذرَ يُنجي من القَدَر.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ وه لوگ ہیں جو خود بھی بیٹھے رہے اور اپنے بھائیوں کی بابت کہا کہ اگر وه بھی ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتے۔ کہہ دیجئے! کہ اگر تم سچے ہو تو اپنی جانوں سے موت کو ہٹا دو.۱
حواشی
(1) یہ منافقین کے اس قول کا رد ہے کہ اگر وہ ہماری بات مان لیتے تو قتل نہ کئے جاتے اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تم سچے ہو تو اپنے سے موت ٹال کر دکھاؤ مطلب یہ ہے کہ تقدیر سے کسی کو مفر نہیں۔
موت بھی جہاں اور جیسے مقدر ہے، وہاں اور اسی صورت میں آکر رہے گی۔
اس لئے جہاد اور اللہ کی راہ میں لڑنے سے گریز وفرار یہ کسی کو موت کے شکنجے سے نہیں بچا سکتا۔