قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ آل عمران

سورۃ آل عمران آیت ۱۷۸ کی تفسیر

Surah Al Imran Ayat 178 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَا يَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَنَّمَا نُمْلِى لَهُمْ خَيْرٌ لِّأَنفُسِهِمْ ۚ إِنَّمَا نُمْلِى لَهُمْ لِيَزْدَادُوٓا۟ إِثْمًا ۚ وَلَهُمْ عَذَابٌ مُّهِينٌ ١٧٨

Wa laa yahsabannal lazeena kafarooo annamaa numlee lahum khairulli anfusihim; innamaa numlee lahum liyazdaadooo ismaa wa lahum `azaabum muheen

ترجمہ (جالندھری)

اور کافر لوگ یہ نہ خیال کریں کہ ہم جو ان کو مہلت دیئے جاتے ہیں تو یہ ان کے حق میں اچھا ہے۔ (نہیں بلکہ) ہم ان کو اس لئے مہلت دیتے ہیں کہ اور گناہ کرلیں۔ آخرکار ان کو ذلیل کرنے والا عذاب ہوگا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

ونزل في مشركي مكة: ﴿وَلاَ يَحْسَبَنَّ﴾ أي: ولا يظنَّنَّ ﴿الَّذِينَ كَفَرُواْ أَنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ﴾ أن إملاءنا: إمهالَنا بإطالةِ حياتهم وعدمِ استئصالهم ﴿خَيْرٌ لِّأَنفُسِهِمْ﴾ من القتلِ ﴿إِنَّمَا نُمْلِي لَهُمْ﴾ نُمهِلُهم ﴿لِيَزْدَادُواْ إِثْمًا وَلَهْمُ عَذَابٌ مُّهِين﴾ مذِلّ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

کافر لوگ ہماری دی ہوئی مہلت کو اپنے حق میں بہتر نہ سمجھیں، یہ مہلت تو اس لئے ہے کہ وه گناہوں میں اور بڑھ جائیں۱ ، ان ہی کے لئے ذلیل کرنے واﻻ عذاب ہے.

حواشی

  1. (1) اس میں اللہ کے قانون امہال (مہلت دینے) کا بیان ہے۔
    یعنی اللہ تعالیٰ اپنی حکمت ومشیت کے مطابق کافروں کو مہلت عطا فرماتا ہے، وقتی طور پر انہیں دنیا کی فراغت وخوش حالی سے، فتوحات سے اور مال واولاد سے نوازتا ہے، لوگ سمجھتے ہیں کہ ان پر اللہ کا فضل ہو رہا ہے لیکن اگر اللہ کی نعمتوں سے فیض یاب ہونے والی نیکی اور اطاعت الٰہی کا راستہ اختیار نہیں کرتے تو یہ دینوی نعمتیں، فضل الٰہی نہیں مہلت الٰہی ہے، جس سے ان کے کفر وفسوق میں اضافہ ہی ہوتا ہے، بالآخر وہ جہنم کے دائمی عذاب کے مستحق قرار پا جاتے ہیں، اس مضمون کو اللہ تعالیٰ نے اور بھی کئی مقامات پر بیان کیا ہے۔
    مثلاً «أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهِ مِنْ مَالٍ وَبَنِينَ»(1) «نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرَاتِ بَلْ لا يَشْعُرُونَ» (المؤمنون: 55-56) ”کیا وہ یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم ان کے مال واولاد میں اضافہ کرتے ہیں۔
    یہ ہم ان کے لئے بھلائیوں میں جلدی کررہے ہیں ؟ نہیں بلکہ وہ سمجھتے نہیں ہیں“۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ