قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ آل عمران

سورۃ آل عمران آیت ۱۸۳ کی تفسیر

Surah Al Imran Ayat 183 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
الَّذِينَ قَالُوٓا۟ إِنَّ اللَّهَ عَهِدَ إِلَيْنَآ أَلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُولٍ حَتَّىٰ يَأْتِيَنَا بِقُرْبَانٍ تَأْكُلُهُ النَّارُ ۗ قُلْ قَدْ جَآءَكُمْ رُسُلٌ مِّن قَبْلِى بِالْبَيِّنَٰتِ وَبِالَّذِى قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ١٨٣

Allazeena qaalooo innal laaha `ahida ilainaaa allaa nu`mina liRasoolin hatta yaa tiyanaa biqurbaanin taa kuluhun naar; qul qad jaaa`akum Rusulum min qablee bilbaiyinaati wa billazee qultum falima qataltumoohum in kuntum saadiqeen

ترجمہ (جالندھری)

جو لوگ کہتے ہی کہ خدا نے ہمیں حکم بھیجا ہے کہ جب تک کوئی پیغمبر ہمارے پاس ایسی نیاز لے کر نہ آئے جس کو آگ آکر کھا جائے تب تک ہم اس پر ایمان نہ لائیں گے (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ مجھ سے پہلے کئی پیغمبر تمہارے پاس کھلی ہوئی نشانیاں لے کر آئے اور وہ (معجزہ) بھی لائے جو تم کہتے ہو تو اگر سچے ہو تو تم نے ان کو قتل کیوں کیا؟

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿الَّذِينَ قَالُواْ﴾ يعني: وسمعَ اللهُ قولَ الذين قالوا: ﴿إِنَّ اللّهَ عَهِدَ إِلَيْنَا﴾ أمرَنا في كتبِنا ﴿أَلاَّ نُؤْمِنَ لِرَسُولٍ﴾ أي: لا نُصدِّق رسولًا يزعُم أنه جاءَ من عندِ الله ﴿حَتَّىَ يَأْتِيَنَا بِقُرْبَانٍ تَأْكُلُهُ النَّارُ﴾ فيكونَ دليلًا على صِدْقه، والقُربانُ: كلُّ ما يُتقرَّبُ به إلى الله ﴿قُلْ﴾ يا محمد : ﴿قَدْ جَاءكُمْ﴾ يا معشرَ اليهودِ ﴿رُسُلٌ مِّن قَبْلِي﴾ كيحيى وزكريَّا ﴿بِالْبَيِّنَاتِ وَبِالَّذِي قُلْتُمْ﴾ يعني: قد جاءكم الرسلُ بالذي قلتُم من أمر القُربان، فقتلتموهم ﴿فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ﴾ أي: قَتَلَهُم أسلافُكم ﴿إِن كُنتُمْ صَادِقِين﴾؟ أنه عهِدَ إليكم ألَّا تُؤمنوا به حتى يأتي بقُربان؟!

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہ وه لوگ ہیں جنہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ کسی رسول کو نہ مانیں جب تک وه ہمارے پاس ایسی قربانی نہ ﻻئے جسے آگ کھا جائے۔ آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم سچے ہو تو مجھ سے پہلے تمہارے پاس جو رسول دیگر معجزوں کے ساتھ یہ بھی ﻻئے جسے تم کہہ رہے ہو تو پھر تم نے انہیں کیوں مار ڈاﻻ؟۱

حواشی

  1. (1) اس میں یہود کی ایک اور بات کی تکذیب کی جا رہی ہے۔
    وہ کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہم سے یہ عہد لیا ہے کہ تم صرف اس رسول کو ماننا جس کی دعا پر آسمان سے آگ آئے اور قربانی وصدقات کو جلا دالے۔
    مطلب یہ تھا کہ اے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) آپ کے ذریعے سے اس معجزے کا چونکہ صدور نہیں ہوا۔
    اس لئے بحکم الٰہی آپ (صلى الله عليه وسلم) کی رسالت پر ایمان لانا ہمارے لئے ضروری نہیں ہے حالانکہ پہلے نبیوں میں ایسے نبی بھی آئے کہ جن کی دعا سے آسمان سے آگ آتی اور اہل ایمان کے صدقات اور قربانیوں کو کھا جاتی۔
    جو ایک طرف اس بات کی دلیل ہوتی کہ اللہ کی راہ میں پیش کردہ صدقہ یا قربانی بارگاہ الٰہی میں قبول ہوگئی۔
    دوسری طرف اس بات کی دلیل ہوتی کہ یہ نبی برحق ہے۔
    لیکن ان یہودیوں نے ان نبیوں اور رسولوں کی بھی تکذیب ہی کی تھی۔
    اس لئے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ”اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو پھر تم نے ایسے پیغمبروں کو کیوں جھٹلایا اور انہیں قتل کیا جو تمہاری طلب کردہ نشانی ہی لے کر آئے تھے؟“۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ