Yaaa aiyuhal lazeena aamanus biroo wa saabiroo wa raabitoo wattaqul laaha la`allakum tuflihoon
ترجمہ (جالندھری)
اے اہل ایمان (کفار کے مقابلے میں) ثابت قدم رہو اور استقامت رکھو اور مورچوں پر جمے رہو اور خدا سے ڈرو تاکہ مراد حاصل کرو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ اصْبِرُواْ﴾ على دينكم، فلا تترُكُوه لشدَّةٍ ولا رَخاءٍ ﴿وَصَابِرُواْ﴾ غالِبوا الكفارَ بالصبرِ ﴿وَرَابِطُواْ﴾ اثبُتوا في الثُّغور رابطينَ خيولَكُم.
وأصلُ الرَّبْطِ: الشَّدُّ، ويستعملُ لكلِّ مقيمٍ في ثغرٍ يدفَع عَمَّنْ وراءَه، وإنْ لم يكنْ ثَمَّ خَيْلٌ ﴿وَاتَّقُواْ اللّهَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُون﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے ایمان والو! تم ﺛابت قدم رہو۱ اور ایک دوسرے کو تھامے رکھو اور جہاد کے لئے تیار رہو اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو تاکہ تم مراد کو پہنچو۔
حواشی
(1) صبر کرو یعنی طاعات کے اختیار کرنے اور شہوات ولذات کے ترک کرنے میں اپنے نفس کو مضبوط اور ثابت قدم رکھو۔
مصابرۃ (صابروا) جنگ کی شدتوں میں دشمن کے مقابلے میں ڈٹے رہنا، یہ صبر کی سخت ترین صورت ہے۔
اس لئے اسے علیحدہ بیان فرمایا۔
رابطوا میدان جنگ یا محاذ جنگ میں مورچہ بند ہو کر ہمہ وقت چوکنا اور جہاد کے لئے تیار رہنا مرابطہ ہے۔
یہ بھی بڑےعزم وحوصلہ کا کام ہے۔
اسی لئے حدیث میں اس کی یہ فضیلت بیان کی گئی ہے۔
«رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا عَلَيْهَا» (صحیح بخاری، باب فضل رباط یوم فی سبیل اللہ) ”اللہ کے راستے (جہاد) میں ایک دن پڑاؤ ڈالنا (یعنی مورچہ بند ہونا) دنیا ومافیہا سے بہتر ہے“، علاوہ ازیں حدیث میں مکارہ (یعنی ناگواری کے حالات میں) مکمل وضو کرنے، مسجدوں میں زیادہ دور سے چل کر جانے اور نماز کے بعد دوسری نماز کے انتظار کرنے کو بھی رباط کہا گیا ہے۔
(صحیح مسلم،کتاب الطہارۃ )