Qulil laahumma Maalikal Mulki tu`til mulka man tashaaa`u wa tanzi`ulmulka mimman tashhaaa`u wa tu`izzu man tashaaa`u wa tuzillu man tashaaa`u biyadikal khairu innaka `alaa kulli shai`in Qadeer
ترجمہ (جالندھری)
کہو کہ اے خدا (اے) بادشاہی کے مالک تو جس کو چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے ہر طرح کی بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے اور بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُلِ اللَّهُمَّ مَالِكَ الْمُلْكِ﴾ أي: مَالكَ العبادِ وما مَلَكوا ﴿تُؤْتِي الْمُلْكَ﴾ في الدنيا أو: النبوَّةَ ﴿مَن تَشَاء﴾ من خلقِكَ ﴿وَتَنزِعُ﴾ أي: تُزيلُ وتَقْلعُ ﴿الْمُلْكَ مِمَّن تَشَاء﴾ منهم ﴿وَتُعِزُّ مَن تَشَاء﴾ بالمُلكِ ﴿وَتُذِلُّ مَن تَشَاء﴾ بنزعِهِ منهُ ﴿بِيَدِكَ الْخَيْرُ﴾ أي: والشرُّ، فاكتفى بذِكْرِ أحدِهما، ولأن الآيةَ في ذِكْرِ ما أُعِدَّ للمؤمنين ﴿إِنَّكَ عَلَىَ كُلِّ شَيْءٍ قَدِير﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آپ کہہ دیجئے اے اللہ! اے تمام جہان کے مالک! تو جسے چاہے بادشاہی دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور تو جسے چاہے عزت دے اورجسے چاہے ذلت دے، تیرے ہی ہاتھ میں سب بھلائیاں ہیں۱ ، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے۔
حواشی
(1) اس آیت میں اللہ تعالیٰ کی بے پناہ قوت وطاقت کا اظہار ہے، شاہ کو گدا بنا دے، گدا کو شاہ بنا دے، تمام اختیارات کا مالک وہی ہے الْخَيْرُ بِيَدِكَ کی بجائے بِيَدِكَ الْخَيْرُ (خبر کی تقدیم کے ساتھ) سے مقصود تخصیص ہے یعنی تمام بھلائیاں صرف تیرے ہی ہاتھ میں ہیں۔
تیرے سوا کوئی بھلائی دینے والا نہیں۔
”شر“ کا خالق بھی اگرچہ اللہ تعالیٰ ہی ہے لیکن ذکر صرف خیر کا کیا گیا ہے، شر کا نہیں۔
اس لئے کہ خیر اللہ کا فضل محض ہے، بخلاف شر کے کہ یہ انسان کے اپنے عمل کا بدلہ ہے جو اسے پہنچتا ہے یا اس لئے کہ شر بھی اس کے قضا وقدر کا حصہ ہے جو خیر کو متضمن ہے، اس اعتبار سے اس کے تمام افعال خیر ہیں۔
فَأَفْعَالُهُ كُلُّهَا خَيْرٌ (فتح القدير)