Wa musaddiqal limaa baina yadaiya minat Tawraati wa liuhilla lakum ba`dal lazee hurrima `alaikum; wa ji`tukum bi Aayatim mir Rabbikum fattaqul laaha wa atee`oon
ترجمہ (جالندھری)
اور مجھ سے پہلے جو تورات (نازل ہوئی) تھی اس کی تصدیق بھی کرتا ہوں اور (میں) اس لیے بھی (آیا ہوں) کہ بعض چیزیں جو تم پر حرام تھیں ان کو تمہارے لیے حلال کر دوں اور میں تو تمہارے پروردگار کی طرف سے نشانی لے کر آیا ہوں تو خدا سے ڈرو اور میرا کہا مانو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمُصَدِّقًا﴾ حالٌ معطوفٌ على قوله: ﴿بِآيَةٍ﴾ أي: جئتُكُم بآية، وجئتُكم مصدِّقًا ﴿لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ﴾ لما تقدَّمَني ﴿مِنَ التَّوْرَاةِ وَلأُحِلَّ لَكُم بَعْضَ الَّذِي حُرِّمَ عَلَيْكُمْ﴾ من اللُّحوم والشُّحوم ﴿وَجِئْتُكُم بِآيَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ﴾ كَرَّرَها تأكيدًا ﴿فَاتَّقُواْ اللّهَ﴾ لِما جئتُكم به ﴿وَأَطِيعُون﴾ فيما أدعوكم إليه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور میں توراة کی تصدیق کرنے واﻻ ہوں جو میرے سامنے ہے اور میں اس لئے آیا ہوں کہ تم پر بعض وه چیزیں حلال کروں جو تم پر حرام کر دی گئی ہیں۱ اور میں تمہارے پاس تمہارے رب کی نشانی ﻻیا ہوں، اس لئے تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری فرمانبرداری کرو!
حواشی
(1) اس سے مراد یا تو وہ بعض چیزیں ہیں جو بطور سزا اللہ تعالیٰ نے ان پر حرام کر دی تھیں یا پھر وہ چیزیں ہیں جو ان کے علما نےاجہتاد کے ذریعے سے حرام کی تھیں اور اجتہاد میں ان سے غلطی کا ارتکاب ہوا، حضرت عیسیٰ (عليه السلام) نے اس غلطی کا ازالہ کرکے انہیں حلال قرار دیا۔
(ابن کثیر)