Haaa antum haaa`ulaaa`i baajajtum feemaa lakum bihee `ilmun falima tuhaaajjoonaa feemaa laisa lakum bihee `ilm; wallaahu ya`lamu wa antum laa ta`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
دیکھو ایسی بات میں تو تم نے جھگڑا کیا ہی تھا جس کا تمہیں کچھ علم تھا بھی مگر ایسی بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں کچھ بھی علم نہیں اور خدا جانتا ہے اور تم نہیں جانتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿هَاأَنتُمْ هَؤُلاء﴾ أصلهُ: أُولاء، دخلَتْ عليه هاءُ التنبيه، وهو في موضعِ النداء، يعني: يا هؤلاء! أنتم ﴿حَاجَجْتُمْ﴾ جادَلْتم ﴿فِيمَا لَكُم بِهِ عِلمٌ﴾ أي: فيما علِمْتموه من التوراةِ والإنجيل من أمرِ موسى وعيسى ﴿فَلِمَ تُحَاجُّونَ فِيمَا لَيْسَ لَكُم بِهِ عِلْمٌ﴾ من أمرِ إبراهيم، أي: أنتم تُجادلون فيما علمتُمْ وفيما لم تعلَموه ﴿وَاللّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لاَ تَعْلَمُون﴾ وأنتُم جاهلونَ به.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
سنو! تم لوگ اس میں جھگڑ چکے جس کا تمہیں علم تھا پھر اب اس بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں علم ہی نہیں؟۱ اور اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے،
حواشی
(1) تمہارے علم ودیانت کا تو یہ حال ہے کہ جن چیزوں کا تمہیں علم ہے یعنی اپنے دین اور اپنی کتاب،کا اس کی بابت تمہارے جھگڑے (جس کا ذکر پچھلی آیت میں کیا جا چکا ہے) بے اصل بھی ہیں اور بے عقلی کا مظہر بھی۔
توپھر تم اس بات میں کیوں جھگڑتے ہو جس کا تمہیں سرے سے علم ہی نہیں ہے یعنی حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی شان اور ان کی ملت حنیفیہ کے بارے میں، جس کی اساس توحید واخلاص پر ہے۔