قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ آل عمران

سورۃ آل عمران آیت ۷۳ کی تفسیر

Surah Al Imran Ayat 73 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَا تُؤْمِنُوٓا۟ إِلَّا لِمَن تَبِعَ دِينَكُمْ قُلْ إِنَّ الْهُدَىٰ هُدَى اللَّهِ أَن يُؤْتَىٰٓ أَحَدٌ مِّثْلَ مَآ أُوتِيتُمْ أَوْ يُحَآجُّوكُمْ عِندَ رَبِّكُمْ ۗ قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ بِيَدِ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ ۗ وَاللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ ٧٣

Wa laa tu`minooo illaa liman tabi`a deenakum qul innal hudaa hudal laahi ai yu`taaa ahadum misla maaa ooteetum aw yuhaaajjookum `inda Rabbikum, qul innal fadla biyadil laah; yu`teehi mai yashaaa`; wallaahu Waasi`un `Aleem

ترجمہ (جالندھری)

اور اپنے دین کے پیرو کے سوا کسی اور کے قائل نہ ہونا (اے پیغمبر) کہہ دو کہ ہدایت تو خدا ہی کی ہدایت ہے (وہ یہ بھی کہتے ہیں) یہ بھی (نہ ماننا) کہ جو چیز تم کو ملی ہے ویسی کسی اور کو ملے گی یا وہ تمہیں خدا کے روبرو قائل معقول کر سکیں گے یہ بھی کہہ دو کہ بزرگی خدا ہی کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے دیتا ہے اور خدا کشائش والا (اور) علم والا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلاَ تُؤْمِنُواْ﴾ هذا متَّصِلٌ بالأول؛ أي: وقالت: لا تُؤمنوا ﴿إِلاَّ لِمَن تَبِعَ دِينَكُمْ﴾ أي: وافقَ ملَّتكم ﴿قُلْ إِنَّ الْهُدَى هُدَى اللّهِ﴾ يَهْدي من يشاءُ إلى الإيمان ﴿أَن يُؤْتَى أَحَدٌ﴾ أي: ولا تُصدِّقوا بأن يُؤتى أحدٌ ﴿مِّثْلَ مَا أُوتِيتُمْ﴾ إلَّا مَنْ تبعَ دينَكم ﴿أَوْ يُحَاجُّوكُمْ عِندَ رَبِّكُمْ﴾ عطفٌ على «يُؤتى» والتقديرُ: ولا تُصدقوا أن يُؤتى أحدٌ مثلما أُوتيتُم إلا مَنْ كان على دينكم ولا تُصدِّقوا أن يُحاجُّوكم عند ربكم، بل أنتُم تُحاجُّون غيرَكم.
وقولُه تعالى: ﴿قُلْ إِنَّ الْهُدَى هُدَى اللّهِ﴾ اعتراضٌ بين الكلامَين ﴿قُلْ إِنَّ الْفَضْلَ﴾ الهدايةَ والتوفيقَ ﴿بِيَدِ اللّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاء وَاللّهُ وَاسِعٌ﴾ غنيٌّ ﴿عَلِيم﴾ بالنيَّاتِ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور سوائے تمہارے دین پر چلنے والوں کے اور کسی کا یقین نہ کرو۱ ۔ آپ کہہ دیجئے کہ بے شک ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے<br>۲ (اور یہ بھی کہتے ہیں کہ اس بات کا بھی یقین نہ کرو) کہ کوئی اس جیسا دیا جائے جیسا تم دیئے گئے ہو<br>۳، یا یہ کہ یہ تم سے تمہارے رب کے پاس جھگڑا کریں گے، آپ کہہ دیجئے کہ فضل تو اللہ تعالیٰ ہی کے ہاتھ میں ہے، وه جسے چاہے اسے دے، اللہ تعالیٰ وسعت واﻻ اورجاننے واﻻ ہے۔

حواشی

(1) یہ آپس میں انہوں نے ایک دوسرے کو کہا۔ کہ تم ظاہری طور پر تو اسلام کا اظہار ضرور کرو لیکن اپنے ہم مذہب (یہود) کے سوا کسی اور کی بات پر یقین مت رکھنا۔
(2) یہ ایک جملہ معترضہ ہے جس کا ماقبل اور ما بعد سے تعلق نہیں ہے۔ صرف ان کے مکر وحیلہ کی اصل حقیقت اس سے واضح کرنا مقصود ہے کہ ان کے حیلوں سے کچھ نہیں ہوگا کیونکہ ہدایت تو اللہ کے اختیار میں ہے۔ وہ جس کو ہدایت دے دے یا دینا چاہے، تمہارے حیلے اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔
(3) یہ بھی یہودیوں کا قول ہے اور اس کا عطف ”وَلا تُؤْمِنُوا“ پر ہے۔ یعنی یہ بھی تسلیم مت کرو کہ جس طرح تمہارے اندر نبوت وغیرہ رہی ہے، یہ کسی اور کو بھی مل سکتی ہے اور اس طرح یہودیت کے سوا کوئی اور دین بھی حق ہو سکتا ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ