Balaa man awfaa bi`ahdihee wattaqaa fainnal laaha yuhibbul muttaqeen
ترجمہ (جالندھری)
ہاں جو شخص اپنے اقرار کو پورا کرے اور (خدا سے) ڈرے تو خدا ڈرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿بَلَى﴾ إثباتٌ لما نَفَوْهُ من السَّبيل عليهم في الأُميين؛ أي: بلى عليهم سبيلٌ وحَرَجٌ في أموال الأمِّيين، وتَمَّ الوقفُ هنا، لكنْ ﴿مَنْ أَوْفَى بِعَهْدِهِ﴾ أي: بعهدِ الله الذي عُهِدَ إليه في التوراةِ من الإيمان بمحمدٍ صلى الله عليه وسلم وأداءِ الأمانة ﴿وَاتَّقَى﴾ الشِّركَ والخيانةَ ﴿فَإِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیوں نہیں (مواخذہ ہوگا) البتہ جو شخص اپنا قرار پورا کرے اور پرہیزگاری کرے، تو اللہ تعالیٰ بھی ایسے پرہیز گاروں سے محبت کرتاہے۔۱
حواشی
(1) (قرار پورا کرے) کا مطلب، وہ عہد پورا کرے جو اہل کتاب سے یا ہر نبی کے واسطے سے ان کی امتوں سے نبی (صلى الله عليه وسلم) پر ایمان لانے کی بابت لیا گیا ہے اور (پرہیزگاری کرے) یعنی اللہ تعالیٰ کے محارم سے بچے اور ان باتوں پرعمل کرے جونبی (صلی اللہ علیہ وسلم) بیان فرمائیں۔
ایسے لوگ یقیناً مواخذۂ الہٰی سے نہ صرف محفوظ رہیں گے بلکہ محبوب باری تعالیٰ ہوں گے۔