Afaghaira deenil laahi yabghoona wa lahooo aslama man fis samaawaati wal ardi taw`anw wa karhanw wa ilaihi yurja`oon
ترجمہ (جالندھری)
کیا یہ (کافر) خدا کے دین کے سوا کسی اور دین کے طالب ہیں حالانکہ سب اہلِ آسمان و زمین خوشی یا زبردستی سے خدا کے فرماں بردار ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
اختلَفَ أهلُ الكتابَين، فادَّعى كلُّ واحدٍ أنه على دينِ إبراهيم، فاختصَموا إلى رسولِ الله صلى الله عليه وسلم ، فأنزلَ اللُه تعالى: ﴿أَفَغَيْرَ دِينِ اللّهِ يَبْغُونَ وَلَهُ أَسْلَمَ﴾ خضَعَ وانقادَ ﴿مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ طَوْعًا﴾ بسهولةٍ ﴿وَكَرْهًا﴾ بمشقَّة، فأهلُ السمواتِ يسجُدون طَوْعًا، وأهلُ الأرض يسجدُ بعضُهم طَوْعًا، وبعضُهم كَرْهًا؛ كالمُنافقين ﴿وَإِلَيْهِ يُرْجَعُون﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا وه اللہ تعالیٰ کے دین کے سوا اور دین کی تلاش میں ہیں؟ حاﻻنکہ تمام آسمانوں والے اور سب زمین والے اللہ تعالیٰ ہی کے فرمانبردار ہیں خوشی سے ہوں یا ناخوشی سے۱ ، سب اسی کی طرف لوٹائے جائیں گے۔
حواشی
(1) جب آسمان اور زمین کی کوئی چیز اللہ تعالیٰ کی قدرت ومشیت سے باہر نہیں، چاہے خوشی سے یا ناخوشی سے۔
توپھرتم اس کے سامنے قبول اسلام سے کیوں گریز کرتے ہو؟ اگلی آیات میں ایمان لانے کا طریقہ بتلا کر (کہ ہر نبی اور ہر منزل کتاب پر بغیر تفریق کے ایمان لانا ضروری ہے) پھر کہا جا رہا ہے کہ اسلام کے سوا کوئی اور دین قبول نہیں ہوگا، کسی اور دین کے پیروکاروں کے حصے میں سوائے گھاٹے کے اور کچھ نہیں آئے گا۔