Kullut ta`aami kaana hillal li Baneee Israaa`eela illaa maa harrama Israaa`eelu `alaa nafsihee min qabli an tunzzalat Tawraah; qul faatoo bit Tawraati fatloohaaa in kuntum saadiqeen
ترجمہ (جالندھری)
بنی اسرائیل کے لیے (تورات کے نازل ہونے سے) پہلے کھانے کی تمام چیزیں حلال تھیں بجز ان کے جو یعقوب نے خود اپنے اوپر حرام کر لی تھیں کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تورات لاؤ اور اسے پڑھو (یعنی دلیل پیش کرو)
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿كُلُّ الطَّعَامِ كَانَ حِـلاًّ﴾ أي: حَلالاً ﴿لِّبَنِي إِسْرَائِيلَ﴾ نزلَتْ لمَّا قالَ اليهودُ للنبيِّ صلى الله عليه وسلم : تزعُم أنكَ على ملَّةِ إبراهيم، وأنت تأكلُ لحومَ الإبل، فنزلت الآيةُ ردًّا عليهم ﴿إِلاَّ مَا حَرَّمَ إِسْرَائِيلُ﴾ وهو يعقوبُ عليه السلام ﴿عَلَى نَفْسِهِ﴾ وهو لحومُ الإبل وألبانُها؛ فإنهما كانا أحبَّ الطعامِ إليه، فنذَرَ تحريمَهُما إن شفاهُ الله، ولم يأكلْهُ ولدهُ اتِّباعًا له ﴿مِن قَبْلِ أَن تُنَزَّلَ التَّوْرَاةُ﴾ المعنى: إن المحرَّمَ عليكم إنما حُرِّمَ بعدَ إبراهيم قبلَ نزولِ التوراة، فلمَّا أضافوا تحريمَه إلى الله، كذَّبهم الله، فقال عز وجل : ﴿قُلْ﴾ يا محمدُ: ﴿فَأْتُواْ بِالتَّوْرَاةِ فَاتْلُوهَا﴾ ليتبيَّنَ صدقُكُم ﴿إِن كُنتُمْ صَادِقِين﴾ فيما تزعمونَ، فبُهِتوا، ولم يأتوا بها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
توراة کے نزول سے پہلے (حضرت) یعقوب (علیہ السلام) نے جس چیز کو اپنے اوپر حرام کر لیا تھا اس کے سوا تمام کھانے بنی اسرائیل پر حلال تھے، آپ کہہ دیجئے کہ اگر تم سچے ہو تو توراة لے آو اور پڑھ کر سناؤ.۱
حواشی
(1) یہ اور مابعد کی دو آیتیں یہود کے اس اعتراض پر نازل ہوئیں کہ انہوں نے نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) سے کہا کہ آپ (صلى الله عليه وسلم) دین ابراہیمی کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اونٹ کا گوشت بھی کھاتے ہیں جب کہ اونٹ کا گوشت اور اس کا دودھ دین ابراہیمی میں حرام تھا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا یہود کا دعویٰ غلط ہے۔
حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے دین میں یہ چیزیں حرام نہیں تھیں۔
ہاں البتہ بعض چیزیں اسرائیل (حضرت یعقوب (عليه السلام) ) نے خود اپنے اوپر حرام کر لی تھیں اور وہ یہی اونٹ کا گوشت اور اس کا دودھ تھا (اس کی ایک وجہ نذر یا بیماری تھی) اور حضرت یعقوب (عليه السلام) کا یہ فعل بھی نزول تورات سے پہلے کا ہے، اس لئے کہ تورات تو حضرت ابراہیم (عليه السلام) وحضرت یعقوب (عليه السلام) کے بہت بعد نازل ہوئی ہے۔
پھر تم کس طرح مذکورہ دعویٰ کر سکتے ہو؟ علاوہ ازیں تورات میں بعض چیزیں تم (یہودیوں) پر تمہارے ظلم اور سرکشی کی وجہ سے حرام کی گئی تھیں۔
(سورة الأنعام: 46، النساء: 160) اگر تمہیں یقین نہیں تو تورات لاؤ اور اسے پڑھ کر سناؤ جس سے یہ بات واضح ہو جائے گی کہ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے زمانے میں یہ چیزیں حرام نہیں تھیں اور تم پر بھی بعض چیزیں حرام کی گئیں تو اس کی وجہ تمہاری ظلم وزیادتی تھی یعنی ان کی حرمت بطور سزا تھی۔
(أيسر التفاسير)