Wa maa lakum allaa taakuloo mimmaa zukirasmul laahi `alaihi wa qad fassala lakum maa harrama `alaikum illaa mad turirtum ilaih; wa inna kaseeral la yudilloona bi ahwaaa`ihim bighairi `ilm; inna Rabbaka Huwa a`lamu bilmu`tadeen
ترجمہ (جالندھری)
اور سبب کیا ہے کہ جس چیز پر خدا کا نام لیا جائے تم اسے نہ کھاؤ حالانکہ جو چیزیں اس نے تمہارے لیے حرام ٹھیرا دی ہیں وہ ایک ایک کر کے بیان کر دی ہیں (بے شک ان کو نہیں کھانا چاہیے) مگر اس صورت میں کہ ان کے (کھانے کے) لیے ناچار ہو جاؤ اور بہت سے لوگ بےسمجھے بوجھے اپنے نفس کی خواہشوں سے لوگوں کو بہکا رہے ہیں کچھ شک نہیں کہ ایسے لوگوں کو جو (خدا کی مقرر کی ہوئی) حد سے باہر نکل جاتے ہیں تمہارا پروردگار خوب جانتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم وَبَّخَهم على تركِ الأكلِ منه، فقالَ: ﴿وَمَا لَكُمْ﴾ وأيُّ مانعٍ لكم من ﴿أَلاَّ تَأْكُلُواْ﴾ شيئًا ﴿مِمَّا ذُكِرَ اسْمُ اللّهِ عَلَيْهِ﴾ من الذبائحِ ﴿وَقَدْ فَصَّلَ لَكُم مَّا حَرَّمَ عَلَيْكُمْ﴾ وأرادَ بتفصيل المحرَّمات ما ذُكِر في قولهِ: (حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالْدَّمُ) [المائدة: 3] ﴿إِلاَّ مَا اضْطُرِرْتُمْ إِلَيْهِ﴾ من هذه الأشياءِ؛ فإنه حلالٌ لكم عندَ الاضطرار ﴿وَإِنَّ كَثِيرًا لَّيُضِلُّونَ﴾ أي: يُضِلُّون غيرَهم ﴿بِأَهْوَائِهِم بِغَيْرِ عِلْمٍ﴾ بِتَشَهِّيهم من غيرِ تعلُّقٍ بدليلٍ ﴿إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِالْمُعْتَدِين﴾ الذين يُجاوزونَ الحلالَ إلى الحرام.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور آخر کیا وجہ ہے کہ تم ایسے جانور میں سے نہ کھاؤ جس پر اللہ کا نام لیا گیا ہو حاﻻنکہ اللہ تعالیٰ نے ان سب جانوروں کی تفصیل بتادی ہے جن کو تم پر حرام کیا ہے۱ ، مگر وه بھی جب تم کو سخت ضرورت پڑجائے تو حلال ہے اور یہ یقینی بات ہے کہ بہت سے آدمی اپنے خیاﻻت پر بلا کسی سند کے گمراه کرتے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اللہ تعالیٰ حد سے نکل جانے والوں کو خوب جانتا ہے۔
حواشی
(1) جس کی تفصیل اسی سورت میں آگے آرہی ہے، اس کے علاوہ بھی اور سورتوں نیز احادیث میں محرمات کی تفصیل بیان کردی گئی ہے۔
ان کے علاوہ باقی حلال ہیں اور حرام جانور بھی عندالاضطرار سد رمق کی حد تک جائز ہیں۔