Allazeena aatainaa humul Kitaaba ya`rifoonahoo kamaa ya`rifoona abnaaa`ahum; allazeena khasirooo anfusahum fahum laa yu`minoon
ترجمہ (جالندھری)
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ ان (ہمارے پیغمبرﷺ) کو اس طرح پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہچانا کرتے ہیں جنہوں نے اپنے تئیں نقصان میں ڈال رکھا ہے وہ ایمان نہیں لاتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿الَّذِينَ آتَيْنَاهُمُ الْكِتَابَ﴾ يعني: التوراةَ والإنجيلَ ﴿يَعْرِفُونَهُ﴾ أي: النبيَّ صلى الله عليه وسلم ﴿كَمَا يَعْرِفُونَ أَبْنَاءهُمُ﴾ من الصِّبيانِ ﴿الَّذِينَ خَسِرُواْ أَنفُسَهُمْ﴾ غَبَنوها ﴿فَهُمْ لاَ يُؤْمِنُون﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وه لوگ رسول کو پہچانتے ہیں جس طرح اپنے بیٹوں کو پہنچانتے ہیں۔ جن لوگوں نے اپنے آپ کو گھاٹے میں ڈاﻻ ہے سو وه ایمان نہیں ﻻئیں گے۔
حواشی
(1) ”يَعْرِفُونَهُ“ میں ضمیر کا مرجع رسول (صلى الله عليه وسلم) ہیں یعنی اہل کتاب آپ (صلى الله عليه وسلم) کو اپنے بیٹوں کی طرح پہچانتے ہیں کیونکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی صفات ان کتابوں میں بیان کی گئی تھیں اور ان صفات کی وجہ سے وہ آخری نبی کے منتظر بھی تھے۔
اس لئے اب ان میں سے ایمان نہ لانے والے سخت خسارے میں ہیں کیونکہ یہ علم رکھتے ہوئے بھی انکار کر رہے ہیں۔فَإِنْ كُنْتَ لا تَدْرِي فَتِلْكَ مُصِيبَةٌ وَإِنْ كُنْتَ تَدْرِي فَالْمُصِيبَةُ أَعْظَمُ ”اگر تجھے علم نہیں ہے تو یہ بھی اگرچہ مصیبت ہی ہے تاہم اگر علم ہے تو پھر زیادہ بڑی مصیبت ہے“۔