Wa tilka hujjatunaaa aatainaahaaa Ibraaheema `alaa qawmih; narfa`u darajaatim man nashaaa`; inna Rabbaka Hakeemun `Aleem
ترجمہ (جالندھری)
اور یہ ہماری دلیل تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلے میں عطا کی تھی۔ ہم جس کے چاہتے ہیں درجے بلند کردیتے ہیں۔ بےشک تمہارا پروردگار دانا اور خبردار ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَتِلْكَ﴾ إشارةٌ إلى ما احتجَّ به إبراهيمُ على قومِه من قوله: (فَلَمَّا جَنَّ عَلَيْهِ اللَّيْلُ) إلى قوله: (وَهُم مُّهْتَدُون) [الأنعام: 76 ـ 82] ﴿حُجَّتُنَا آتَيْنَاهَا إِبْرَاهِيمَ﴾ حجَّةً ﴿عَلَى قَوْمِهِ﴾ حتى خَصَمَهم ﴿نَرْفَعُ دَرَجَاتٍ مَّن نَّشَاء﴾ بالعلمِ ﴿إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيم﴾ يضعُ كلَّ شيء في موضعِهِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور یہ ہماری حجت تھی وه ہم نے ابراہیم۱ (علیہ السلام) کو ان کی قوم کے مقابلے میں دی تھی ہم جس کو چاہتے ہیں مرتبوں میں بڑھا دیتے ہیں۔ بےشک آپ کا رب بڑا حکمت واﻻ بڑا علم واﻻ ہے۔
حواشی
(1) یعنی توحید الٰہی پر ایسی حجت اور دلیل، جس کا کوئی جواب ابراہیم (عليه السلام) کی قوم سے نہ بن پڑا۔
اور وہ بعض کے نزدیک یہ قول تھا، ”وَكَيْفَ أَخَافُ مَا أَشْرَكْتُمْ وَلا تَخَافُونَ أَنَّكُمْ أَشْرَكْتُمْ بِاللَّهِ مَا لَمْ يُنَزِّلْ بِهِ عَلَيْكُمْ سُلْطَانًا فَأَيُّ الْفَرِيقَيْنِ أَحَقُّ بِالأَمْنِ“ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کے اس قول کی تصدیق فرمائی اور کہا «الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَئِكَ لَهُمُ الأَمْنُ وَهُمْ مُهْتَدُونَ»۔