وَلَهُۥ مَن فِى السَّمَٰوَٰتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَمَنْ عِندَهُۥ لَا يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِۦ وَلَا يَسْتَحْسِرُونَ ١٩
Wa lahoo man fis samaawaati wal ard; wa man `indahoo laa yastakbiroona `an `ibaada tihee wa laa yastahsiroon
ترجمہ (جالندھری)
اور جو لوگ آسمانوں میں اور جو زمین میں ہیں سب اسی کے (مملوک اور اُسی کا مال) ہیں۔ اور جو (فرشتے) اُس کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے نہ کنیاتے ہیں اور نہ اکتاتے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَهُ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ وَمَنْ عِندَهُ لاَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ وَلاَ يَسْتَحْسِرُون﴾ عبيدًا وملكًا ﴿وَمَنْ عِندَهُ﴾ من الملائكةِ ﴿لاَ يَسْتَكْبِرُونَ عَنْ عِبَادَتِهِ﴾ لا يتعظَّمون عنها ﴿وَلاَ يَسْتَحْسِرُون﴾ يَعْيَون.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آسمانوں اور زمین میں جو ہے اسی اللہ کا ہے۱ اور جو اس کے پاس ہیں<br>۲ وه اس کی عبادت سے نہ سرکشی کرتے ہیں اور نہ تھکتے ہیں.
حواشی
(1) سب اسی کی ملک اور اسی کے غلام ہیں، پھر جب تم کسی غلام کو اپنا بیٹا اور کسی لونڈی کو بیوی بنانے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ تو اللہ تعالٰی اپنے مملوکین اور غلاموں میں سے بعض کو بیٹا اور بعض کو بیوی کس طرح بنا سکتا ہے؟۔(2) اس سے مراد فرشتے ہیں، وہ بھی اس کے غلام اور بندے ہیں، ان الفاظ سے ان کا شرف و اکرام بھی ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ اس کی بارگاہ کے مقربین ہیں۔ اس کی بیٹیاں نہیں ہیں جیسا کہ مشرکین کا عقیدہ تھا۔