Wazkurooo iz antum qaleelum mustad `afoona filardi takhaafoona ai yatakhat tafakumun naasu fa aawaakum wa aiyadakum binasrihee wa razaqakum minat taiyibaati la`allakum tashkuroon
ترجمہ (جالندھری)
اور اس وقت کو یاد کرو جب تم زمین (مکہ) میں قلیل اور ضعیف سمجھے جاتے تھے اور ڈرتے رہتے تھے کہ لوگ تمہیں اُڑا (نہ) لے جائیں (یعنی بےخان وماں نہ کردیں) تو اس نے تم کو جگہ دی اور اپنی مدد سے تم کو تقویت بخشی اور پاکیزہ چیزیں کھانے کو دیں تاکہ (اس کا) شکر کرو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاذْكُرُواْ﴾ يا معشرَ المهاجرين ﴿إِذْ أَنتُمْ قَلِيلٌ مُّسْتَضْعَفُونَ فِي الأَرْضِ﴾ أرضِ مكةَ قبلَ الهجرةِ ﴿تَخَافُونَ أَن يَتَخَطَّفَكُمُ النَّاسُ﴾ يستَلِبَكُم الناسُ بسرعة؛ لأنهم كانوا جميعًا عدوًّا لكم ﴿فَآوَاكُمْ﴾ إلى المدينةِ ﴿وَأَيَّدَكُم﴾ قَوَّاكم ﴿بِنَصْرِهِ﴾ إياكم بالأنصارِ، وبملائكتهِ يومَ بدرٍ ﴿وَرَزَقَكُم مِّنَ الطَّيِّبَاتِ﴾ الغنائمِ؛ لأنها لم تحِلَّ لأحدٍ قبلَكم ﴿لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُون﴾ هذه النِّعمَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اس حالت کو یاد کرو! جب کہ تم زمین میں قلیل تھے، کمزور شمار کئے جاتے تھے۔ اس اندیشہ میں رہتے تھے کہ تم کو لوگ نوچ کھسوٹ نہ لیں، سو اللہ نے تم کو رہنے کی جگہ دی اور تم کو اپنی نصرت سے قوت دی اور تم کو نفیس نفیس چیزیں عطا فرمائیں تاکہ تم شکر کرو۔۱
حواشی
(1) اس میں مکی زندگی کے شدائد وخطرات کا بیان اور اس کے بعد مدنی زندگی میں مسلمان جس آرام وراحت اور آسودگی سے بفضل الٰہی ہمکنار ہوئے، اس کا تذکرہ ہے۔