Liyameezal laahul khabeesa minat taiyibi wa yaj`alal khabeesa ba`dahoo `ala ba`din fayarkumahoo jamee`an fayaj`alahoo fee Jahannnam; ulaaa`ika humul khaasiroon
ترجمہ (جالندھری)
تاکہ خدا ناپاک کو پاک سے الگ کر دے اور ناپاک کو ایک دوسرے پر رکھ کر ایک ڈھیر بنا دے۔ پھر اس کو دوزخ میں ڈال دے۔ یہی لوگ خسارہ پانے والے ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لِيَمِيزَ﴾ لِيُبِينَ ﴿اللّهُ الْخَبِيثَ﴾ الكافرَ ﴿مِنَ الطَّيِّبِ﴾ المؤمنِ ﴿وَيَجْعَلَ الْخَبِيثَ بَعْضَهُ عَلَىَ بَعْضٍ﴾ أي: فوقَ بعضٍ ﴿فَيَرْكُمَهُ جَمِيعاً﴾ فيجمَعَه متراكبًا، ومنه السحابُ المركومُ، وهو المجتمِعُ الكثيفُ ﴿فَيَجْعَلَهُ فِي جَهَنَّمَ﴾ كلَّه ﴿أُوْلَـئِكَ﴾ الذين أنفقوا أموالَهم ﴿هُمُ الْخَاسِرُون﴾ لأنهم خَسِروا أنفسَهم وأموالَهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تاکہ اللہ تعالیٰ ناپاک کو پاک سے الگ کر دے۱ اور ناپاکوں کو ایک دوسرے سے ملا دے، پس ان سب کو اکھٹا ڈھیر کر دے پھر ان سب کو جہنم میں ڈال دے۔ ایسے لوگ پورے خسارے میں ہیں۔
حواشی
(1) یہ علیحدگی یا تو آخرت میں ہوگی کہ اہل سعادت کو اہل شقاوت سے الگ کر دیا جائےگا، جیسا کہ فرمایا ۔
”وَٱمۡتَٰزُواْ ٱلۡيَوۡمَ أَيُّهَا ٱلۡمُجۡرِمُونَ“ [يس:”اے گناہ گارو! آج الگ ہو جاؤ“، یعنی نیک لوگوں سے اور مجرموں یعنی کافروں، مشرکوں اور نافرمانوں کو اکھٹا کرکے سب کو جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
یا پھر اس کا تعلق دنیا سے ہے اور لام تعلیل کے لئے ہے۔
یعنی کافر اللہ کے راستے سے روکنے کے لئے جو مال خرچ کر رہے ہیں، ہم ان کو ایسا کرنے کا موقع دیں گے تاکہ اس طریقے سے اللہ تعالیٰ خبیث کو طیب سے، کافر کو مومن سے اور منافق کو مخلص سے علیحدہ کر دے۔
اس اعتبار سے آیت کے معنی ہوں گے، کفار کے ذریعے سے ہم تمہاری آزمائش کریں گے، وہ تم سےلڑیں گے اور ہم انہیں ان کے مال بھی لڑائی پر خرچ کرنے کی قدرت دیں گے تاکہ خبیث، طیب سے ممتاز ہو جائے۔
پھر وہ خبیث کو ایک دوسرے سے ملا دے گا یعنی سب کو جمع کر دے گا۔
( ابن کثیر)