Fa immaa tasqafannahum fil harbi fasharrid bihim man khalfahum la`allahum yazzakkaroon
ترجمہ (جالندھری)
اگر تم ان کو لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسی سزا دو کہ جو لوگ ان کے پس پشت ہیں وہ ان کو دیکھ کر بھاگ جائیں عجب نہیں کہ ان کو (اس سے) عبرت ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَإِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ﴾ تظفرَنَّ بهم ﴿فِي الْحَرْبِ فَشَرِّدْ بِهِم مَّنْ خَلْفَهُمْ﴾ المعنى: افعَلْ بهم فِعْلًا من القتل ونحوِه تُفرِّقْ به مَنْ وراءهم من أعدائِك؛ لأنك إِذا نكّلتَ بهؤلاء، تفرَّقَ الأعداءُ، ولم يُقْدِموا عليك ﴿لَعَلَّهُمْ يَذَّكَّرُون﴾ يَتَّعظون فلا يُحارِبونكَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس جب کبھی تو لڑائی میں ان پر غالب آجائے انہیں ایسی مار مار کہ ان کے پچھلے بھی بھاگ کھڑے ہوں۱ ، ہو سکتا ہے کہ وه عبرت حاصل کریں۔
حواشی
(1) شَرِّدْ بِهِمْ کا مطلب ہے کہ ان کو ایسی مار مار کہ جس سے ان کے پیچھے، ان کے حمایتیوں اور ساتھیوں میں بھگدڑ مچ جائے، حتیٰ کہ وہ آپ کی طرف اس اندیشے سے رخ ہی نہ کریں کہ کہیں ان کا بھی وہی حشر نہ ہو جو ان کے پیش روؤں کا ہوا ہے۔