Wallazeena kafaroo ba`duhum awliyaaa`u ba`d; illaa taf`aloohu takun fitnatun fil ardi wa fasaadun kabeer
ترجمہ (جالندھری)
اور جو لوگ کافر ہیں (وہ بھی) ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ تو (مومنو) اگر تم یہ (کام) نہ کرو گے تو ملک میں فتنہ برپا ہو جائے گا اور بڑا فساد مچے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَالَّذينَ كَفَرُواْ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاء بَعْضٍ﴾ في المُوارثةِ والنُّصرةِ، فلا تُوَالوهم أنتم ﴿إِلاَّ تَفْعَلُوهُ﴾ أي: إن لم تَفْعلوا ما أُمرتُم به من النُّصرة على الكفار والتواصُلِ ﴿تَكُن﴾ تحصُلْ ﴿فِتْنَةٌ فِي الأَرْضِ﴾ بقوَّةِ الكفرِ ﴿وَفَسَادٌ كَبِير﴾ بضعفِ الإسلام.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کافر آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں، اگر تم نے ایسا نہ کیا تو ملک میں فتنہ ہوگا اور زبردست فساد ہو جائے گا۔۱
حواشی
(1) یعنی جس طرح کافر ایک دوسرے کے دوست اور حمایتی ہیں اسی طرح اگر تم بھی ایمان کی بنیاد پر ایک دوسرے کی حمایت اور کافروں سے عدم موالات نہ کی، تو پھر بڑا فتنہ اور فساد ہوگا۔
اور وہ یہ کہ مومن اور کافر کے باہمی اختلاط اور محبت وموالات سےدین کے معاملے میں اشتباہ اور مداہنت پیدا ہوگی۔
بعض نے ”بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ“ سے، وارث ہونا مراد لیا ہے ۔
یعنی کافر ایک دوسرے کے وارث ہیں۔
اور مطلب یہ ہے کہ ایک مسلمان کسی کافر کا اور کافر کسی مسلمان کا وارث نہیں ہے۔
جیسا کہ احادیث میں اسے وضاحت سے بیان کر دیا گیا ہے۔
اگر تم وراثت میں کفر وایمان کو نظر انداز کرکے محض قرابت کو سامنے رکھو گے تو اس سے بڑا فتنہ اور فساد پیدا ہوگا۔