قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ العنکبوت

سورۃ العنکبوت آیت ۵۳ کی تفسیر

Surah Ankabut Ayat 53 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ ۚ وَلَوْلَآ أَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الْعَذَابُ وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ٥٣

Wa yasta`jiloonaka bil`azaab; wa law laaa ajalum musammal lajaaa`ahumul `zaab; wa la yaatiyannahum baghta tanw wa hum laa yash`uroon

ترجمہ (جالندھری)

اور یہ لوگ تم سے عذاب کے لئے جلدی کر رہے ہیں۔ اگر ایک وقت مقرر نہ (ہو چکا) ہوتا تو اُن پر عذاب آبھی گیا ہوتا۔ اور وہ (کسی وقت میں) اُن پر ضرور ناگہاں آکر رہے گا اور اُن کو معلوم بھی نہ ہوگا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

ونزلَ فيمن استعجَلَ العذابَ استهزاءً: ﴿وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالْعَذَابِ﴾ بقولهم: (فَأَمْطِرْ عَلَيْنَا حِجَارَةً مِّنَ السَّمَاء) [الأنفال: 32] ﴿وَلَوْلاَ أَجَلٌ مُّسَمًّى﴾ في اللَّوحِ المحفوظ؛ أنهم يُعذَّبون فيه، وهو يومُ القيامة ﴿لَجَاءهُمُ الْعَذَابُ﴾ عاجلاً ﴿وَلَيَأْتِيَنَّهُم بَغْتَةً﴾ فجأةً في الدنيا، كيوم بدرٍ، والآخرةِ عند نزولِ الموتِ بهم ﴿وَهُمْ لاَ يَشْعُرُون﴾ بإتيانِه.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہ لوگ آپ سے عذاب کی جلدی کر رہے ہیں۱ ۔ اگر میری طرف سے مقرر کیا ہوا وقت نہ ہوتا تو ابھی تک ان کے پاس عذاب آچکا ہوتا<br>۲، یہ یقینی بات ہے کہ اچانک ان کی بے خبری میں ان کے پاس عذاب آپہنچے گا.<br>۳

حواشی

(1) یعنی پیغمبر کی بات ماننے کے بجائے، کہتے ہیں کہ اگر تو سچا ہے تو ہم پر عذاب نازل کروا دے۔
(2) یعنی ان کے اعمال واقوال تو یقیناً اس لائق ہیں کہ انہیں فوراً صفحۂ ہستی سے ہی مٹا دیا جائے۔ لیکن ہماری سنت ہے کہ ہر قوم کو ایک وقت خاص تک مہلت دیتے ہیں، جب وہ مہلت عمل ختم ہو جاتی ہے تو ہمارا عذاب آجاتا ہے۔
(3) یعنی جب عذاب کا وقت مقرر آجائے گا تو اس طرح اچانک آئے گا کہ انہیں پتہ بھی نہیں چلےگا، یہ وقت مقرر وہ ہےجو اس نے اہل مکہ کے لئے لکھ رکھا تھا، یعنی جنگ بدر میں اسارت وقتل، یا پھر قیامت کا وقوع ہے جس کے بعد کافروں کے لئے عذاب ہی عذاب ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ