Wa maa haazihil hayaa tud dunyaaa illaa lahwunw-wa la`ib; wa innad Daaral Aakhirata la hiyal ha yawaan; law kaano ya`lamoon
ترجمہ (جالندھری)
اور یہ دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اور تماشہ ہے اور (ہمیشہ کی) زندگی (کا مقام) تو آخرت کا گھر ہے۔ کاش یہ (لوگ) سمجھتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا هَذِهِ الْحَيَاةُ الدُّنْيَا إِلاَّ لَهْوٌ﴾ واللَّهو: هو الاستمتاعُ بملذَّاتِ الدنيا ﴿وَلَعِبٌ﴾ أي: عبثٌ، وسُمِّيت بذلك؛ لتشاغُلِهم بها، وسرعةِ فنائها ﴿وَإِنَّ الدَّارَ الآخِرَةَ﴾ أي: حياتَها ﴿لَهِيَ الْحَيَوَانُ﴾ الحياةُ الكاملةُ؛ أي: حياةٌ لا موتَ فيها، تلخيصُه: لهم البقاءُ السرمديُّ ﴿لَوْ كَانُوا يَعْلَمُون﴾ ذلك، لم يُؤْثروا الدنيا على الآخرة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور دنیا کی یہ زندگانی تو محض کھیل تماشا ہے۱ البتہ آخرت کے گھر کی زندگی ہی حقیقی زندگی ہے<br>۲، کاش! یہ جانتے ہوتے.<br>۳
حواشی
(1) یعنی جس دنیا نے انہیں آخرت سے اندھا اور اس کے لئے توشہ جمع کرنے سے غافل رکھا ہے، وہ ایک کھیل کود سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتی، کافر دنیا کے کاروبار میں مشغول رہتا ہے، اس کے لئے شب روز محنت کرتا ہے لیکن جب مرتا ہے تو خالی ہاتھ ہوتا ہے۔ جس طرح بچے سارا دن مٹی کے گھروندوں سے کھیلتے ہیں، پھر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ جاتے ہیں، سوائے تھکاوٹ کے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوتا۔(2) اس لئے ایسےعمل صالح کرنے چاہئے جن سے آخرت کا یہ گھر سنور جائے۔
(3) کیونکہ اگر وہ یہ بات جان لیتے تو آخرت سے بے پرواہ ہو کر دنیا میں مگن نہ ہوتے۔ اس لئے انکا علاج علم ہے، علم شریعت۔