قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ العنکبوت

سورۃ العنکبوت آیت ۶۹ کی تفسیر

Surah Ankabut Ayat 69 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَالَّذِينَ جَٰهَدُوا۟ فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۚ وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ ٦٩

Wallazeena jaahadoo feenaa lanahdiyannahum subulana; wa innal laaha lama`al muhsineen

ترجمہ (جالندھری)

اور جن لوگوں نے ہمارے لئے کوشش کی ہم اُن کو ضرور اپنے رستے دکھا دیں گے۔ اور خدا تو نیکو کاروں کے ساتھ ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا﴾ أي: من أجلنا؛ لنُصرةِ ديننا ﴿لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا﴾ لَنزيدنَّهم هدايةً إلى سبلِ الخير ﴿وَإِنَّ اللَّهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِين﴾ بالنَّصرِ والمعونة.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور جو لوگ ہماری راه میں مشقتیں برداشت کرتے ہیں۱ ہم انہیں اپنی راہیں ضرور دکھا دیں گے<br>۲۔ یقیناً اللہ تعالیٰ نیکو کاروں کا ساتھی ہے.<br>۳

حواشی

(1) یعنی دین پر عمل کرنے میں جو دشواریاں، آزمائشیں اور مشکلات پیش آتی ہیں۔
(2) اس سے مراد دنیا وآخرت کے وہ راستے ہیں جن پر چل کر انسان کو اللہ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔
(3) احسان کا مطلب ہے اللہ کوحاضر ناظر جان کر ہرنیکی کےکام کو اخلاص کے ساتھ کرنا، سنت نبوی (صلى الله عليه وسلم) کے مطابق کرنا، برائی کے بدلے میں برائی کے بجائے حسن سلوک کرنا، اپنا حق چھوڑ دینا اور دوسروں کو ان کے حق سے زیادہ دینا۔ یہ سب احسان کےمفہوم میں شامل ہیں۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ