Wa iz nataqnal jabala fawqahum ka annahoo zullatunw wa zannooo annahoo waaqi`um bihim khuzoo maaa aatainaakum biquwwatinw wazkuroo maa feehi la`allakum tattaqoon
ترجمہ (جالندھری)
اور جب ہم نے ان (کے سروں) پر پہاڑ اٹھا کھڑا کیا گویا وہ سائبان تھا اور انہوں نے خیال کیا کہ وہ ان پر گرتا ہے تو (ہم نے کہا کہ) جو ہم نے تمہیں دیا ہے اسے زور سے پکڑے رہو۔ اور جو اس میں لکھا ہے اس پر عمل کرو تاکہ بچ جاؤ
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذ نَتَقْنَا﴾ رَفَعْنا ﴿الْجَبَلَ فَوْقَهُمْ﴾ فَرُفع على رؤُوسِهم ﴿كَأَنَّهُ ظُلَّةٌ﴾ هو كلُّ ما غَطَّى وسترَ من سحابٍ وغيرِه ﴿وَظَنُّواْ﴾ علموا وأيقَنوا ﴿أَنَّهُ وَاقِعٌ بِهِمْ﴾ فلمَّا تَيَقَّنوا الهلاكَ، قبِلوا التوراةَ، فقلنا لهم: ﴿خُذُواْ مَا آتَيْنَاكُم بِقُوَّةٍ﴾ عزمٍ، وإن شَقَّ عليكم ﴿وَاذْكُرُواْ مَا فِيهِ﴾ من الأحكامِ، واعمَلوا بها ﴿لَعَلَّكُمْ تَتَّقُون﴾ قبائحَ الأعمالِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور وه وقت بھی قابل ذکر ہے جب ہم نے پہاڑ کو اٹھا کر سائبان کی طرح ان کے اوپر معلق کر دیا اور ان کو یقین ہوگیا کہ اب ان پر گرا اور کہا کہ جو کتاب ہم نے تم کو دی ہے اسے مضبوطی کے ساتھ قبول کرو اور یاد رکھو جو احکام اس میں ہیں اس سے توقع ہے کہ تم متقی بن جاؤ۔۱
حواشی
(1) یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) ان کے پاس تورات لائے اور اس کے احکام ان کو سنائے۔
تو انہوں نے پھر حسب عادت ان پر عمل کرنے سے انکار واعراض کیا، جس پر اللہ تعالیٰ نے ان پر پہاڑ کو بلند کر دیا کہ تم پر گرا کر تمہیں کچل دیا جائے گا، جس سے ڈرتے ہوئے انہوں نے تورات پر عمل کرنے کا عہد کیا۔
بعض کہتے ہیں کہ رفع جبل کا یہ واقعہ ان کے مطالبے پر پیش آیا، جب انہوں نے کہا کہ ہم تورات پر عمل اس وقت کریں گے جب اللہ تعالیٰ پہاڑ کو ہمارے اوپر بلند کرکے دکھائے۔
لیکن پہلی بات زیادہ صحیح معلوم ہوتی ہے واللهُ أَعْلَمُ ۔
یہاں مطلق پہاڑ کا ذکر ہے۔
لیکن اس سے قبل سورہ بقرہ آیت 63 اور آیت 93 میں دو جگہ اس واقعہ کا ذکر آیا ہے، وہاں اس کا نام صراحت کے ساتھ کوہ طور بتلایا گیا ہے۔