A lahum arjuluny yamshoona bihaa am lahum aidiny yabtishoona bihaaa am lahum a`yunuy yubsiroona bihaaa am lahum aazaanuny yasma`oona bihaa; qulid`oo shurakaaa`akum summa keedooni falaa tunziroon
ترجمہ (جالندھری)
بھلا ان کے پاؤں ہیں جن سے چلیں یا ہاتھ ہیں جن سے پکڑیں یا آنکھیں ہیں جن سے دیکھیں یا کان ہیں جن سے سنیں؟ کہہ دو کہ اپنے شریکوں کو بلالو اور میرے بارے میں (جو) تدبیر (کرنی ہو) کرلو اور مجھے کچھ مہلت بھی نہ دو (پھر دیکھو کہ وہ میرا کیا کرسکتے ہیں)
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم وَبَّخهم على عبادةِ مَنْ هو في غايةِ العَجْزِ، فقال: ﴿أَلَهُمْ أَرْجُلٌ يَمْشُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ أَيْدٍ يَبْطِشُونَ بِهَا﴾ أي: يأخذونَ بشدَّة ﴿أَمْ لَهُمْ أَعْيُنٌ يُبْصِرُونَ بِهَا أَمْ لَهُمْ آذَانٌ يَسْمَعُونَ بِهَا﴾ وما أنتم أقدرُ منه كيفَ تعبدونه؟! احتقارًا لهم ولمعبودِهم ﴿قُلِ ادْعُواْ شُرَكَاءكُمْ﴾ يا معشرَ المشركين ﴿ثُمَّ كِيدُونِ﴾ احتالُوا أنتم وشركاؤكم في أمري وإهلاكي سريعًا ﴿فَلاَ تُنظِرُون﴾ أي: تُؤَخِّرونِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کیا ان کے پاؤں ہیں جن سے وه چلتے ہوں یا ان کے ہاتھ ہیں جن سے وه کسی چیز کو تھام سکیں، یا ان کی آنکھیں ہیں جن سے وه دیکھتے ہوں، یا ان کے کان ہیں جن سے وه سنتے ہیں۱ آپ کہہ دیجئے! تم اپنے سب شرکا کو بلا لو، پھر میری ضرر رسانی کی تدبیر کرو پھر مجھ کو ذرا مہلت مت دو۔<br>۲
حواشی
(1) یعنی اب ان میں سے کوئی چیز بھی ان کے پاس موجود نہیں ہے ۔ مرنے کے ساتھ ہی دیکھنے، سننے، سمجھنے اور چلنے کی طاقت ختم ہوگئی۔ اب ان کی طرف منسوب یا تو پتھر یا لکڑی کی خود تراشیدہ مورتیاں ہیں یا گنبد، قبے اور آستانے ہیں جو ان کی قبروں پر بنا لیے گئے اور یوں استخواں فروشی کا کاروبار فروغ پذیر ہے۔؎ اگرچہ پیر ہے آدم، جواں ہیں لات ومنات(2) یعنی اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو کہ یہ تمہارے مددگار ہیں تو ان سے کہو کہ میرے خلاف تدبیر کریں۔