Faman azlamu mimmanif taraa `alal laahi kaziban aw kazzaba bi Aayaatih; ulaaa`ika yanaaluhum naseebuhum minal Kitaab; hataaa izaa jaaa`at hum rusulunaa yatawaf fawnahum qaalooo aina maa kuntum tad`oonaa min doonil laahi qaaloo dalloo `annaa wa shahidoo `alaaa anfusihim annahum kaanoo kaafieen
ترجمہ (جالندھری)
تو اس سے زیادہ ظالم کون ہے جو خدا پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھٹلائے۔ ان کو ان کے نصیب کا لکھا ملتا ہی رہے گا یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے (فرشتے) جان نکالنے آئیں گے تو کہیں گے کہ جن کو تم خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ (اب) کہاں ہیں؟ وہ کہیں گے (معلوم نہیں) کہ وہ ہم سے (کہاں) غائب ہوگئے اور اقرار کریں گے کہ بےشک وہ کافر تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى اللّهِ كَذِبًا﴾ جعلَ له شريكًا ﴿أَوْ كَذَّبَ بِآيَاتِهِ﴾ بالقرآنِ ﴿أُوْلَـئِكَ يَنَالُهُمْ نَصِيبُهُم مِّنَ الْكِتَابِ﴾ أي: ما قُدِّرَ لهم من خيرٍ وشَرٍّ في اللَّوحِ المحفوظِ ﴿حَتَّى﴾ غايةٌ لما يصِلُ إلى الكفار ﴿إِذَا جَاءتْهُمْ رُسُلُنَا﴾ عندَ انقضاءِ ذلك ﴿يَتَوَفَّوْنَهُمْ﴾ يقبضونَ أرواحَهم؛ يعني: ملَكَ الموتِ وأعوانَه ﴿قَالُواْ﴾ يعني: الرسلَ للكفارِ: ﴿أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَدْعُونَ﴾ تعبدون ﴿مِن دُونِ اللّهِ﴾ يعني: أين آلهتُكم فيذُبُّوا عنكم؟ سؤالُ تبكيتٍ وتقريع ﴿قَالُواْ ضَلُّواْ عَنَّا﴾ غابوا فلم نَرَهُمْ ﴿وَشَهِدُواْ عَلَى أَنفُسِهِمْ﴾ عندَ معاينةِ الموتِ ﴿أَنَّهُمْ كَانُواْ كَافِرِين﴾ اعترَفوا بالضلالِ فيما كانوا عليه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
سو اس شخص سے زیاده ﻇالم کون ہوگا جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھے یا اس کی آیتوں کو جھوٹا بتائے، ان لوگوں کے نصیب کا جو کچھ کتاب سے ہے وه ان کو مل جائے گا۱ ، یہاں تک کہ جب ان کے پاس ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ان کی جان قبض کرنے آئیں گے تو کہیں گے کہ وه کہاں گئے جن کی تم اللہ کو چھوڑ کر عبادت کرتے تھے، وه کہیں گے کہ ہم سے سب غائب ہوگئے اور اپنے کافر ہونے کا اقرار کریں گے۔
حواشی
(1) اس کے مختلف معانی بیان کئے گئے ہیں۔
ایک معنی عمل، رزق اور عمر کے کئے گئے ہیں۔
یعنی ان کے مقدر میں جو عمر اور رزق ہے اسے پورا کر لینے، اور جتنی عمر ہے، اس کو گزار لینے کے بعد بالآخر موت سے ہمکنار ہوں گے۔
اسی کے ہم معنی یہ آیت ہے «إِنَّ الَّذِينَ يَفْتَرُونَ عَلَى اللَّهِ الْكَذِبَ لا يُفْلِحُونَ، مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ إِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ» الآية (يونس: 69 ،”جو لوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں، وہ کاﻣیاب نہیں ہوں گے، دنیا کا چند روزہ فائدہ اٹھا کر، بالآخر ہمارے پاس ہی انہیں لوٹ کر آنا ہے۔“