Wa naadaaa Ashaabul A`raffi rijaalany ya`rifoonahum biseemaahum qaaloo maaa aghnaa `ankum jam`ukum wa maa kuntum tastakbiroon
ترجمہ (جالندھری)
اور اہل اعراف (کافر) لوگوں کو جنہیں ان کی صورتوں سے شناخت کرتے ہوں گے پکاریں گے اور کہیں گے (کہ آج) نہ تو تمہاری جماعت ہی تمہارے کچھ کام آئی اور نہ تمہارا تکبّر (ہی سودمند ہوا)
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَنَادَى أَصْحَابُ الأَعْرَافِ رِجَالاً يَعْرِفُونَهُمْ بِسِيمَاهُمْ﴾ من رؤساءِ الكَفَرةِ ﴿قَالُواْ مَا أَغْنَى عَنكُمْ جَمْعُكُمْ﴾ المالُ والولدُ في الدنيا ﴿وَمَا كُنتُمْ تَسْتَكْبِرُون﴾ عن الإيمان.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اہل اعراف بہت سے آدمیوں کو جن کو کہ ان کے قیافہ سے پہچانیں گے پکاریں گے کہیں گے کہ تمہاری جماعت اور تمہارا اپنے کو بڑا سمجھنا تمہارے کچھ کام نہ آیا۔۱
حواشی
(1) یہ اہل دوزخ ہوں گے جن کو اصحاب الاعراف ان کی علامتوں سے پہچان لیں گے اور وہ اپنے جتھے اور دوسری چیزوں پر جو گھمنڈ کرتے تھے، اس کے حوالے سے انہیں یاد دلائیں گے کہ یہ چیزیں تمہارے کچھ کام نہ آئیں۔