Wa laqad ji`naahum bi Kitaabin fassalnaahu `alaa `ilmin hudanw wa rahmatal liqawminy-yu`miinoon
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم نے ان کے پاس کتاب پہنچا دی ہے جس کو علم ودانش کے ساتھ کھول کھول کر بیان کر دیا ہے (اور) وہ مومن لوگوں کے لیے ہدایت اور رحمت ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَقَدْ جِئْنَاهُم بِكِتَابٍ﴾ يعني: القرآنَ ﴿فَصَّلْنَاهُ﴾ أحكامًا وقصَصًا ﴿عَلَى عِلْمٍ﴾ أي: عالِمينَ بتفصيلِه ﴿هُدًى وَرَحْمَةً﴾ أي: جعَلْناهُ هاديًا وذا رحمةٍ ﴿لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُون﴾ لأنهم المنتفعونَ به.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور ہم نے ان لوگوں کے پاس ایک ایسی کتاب پہنچادی ہے جس کو ہم نے اپنے علم کامل سے بہت واضح کر کے بیان کردیا ہے۱ ، وه ذریعہ ہدایت اور رحمت ان لوگوں کے لئے ہے جو ایمان ﻻئے ہیں۔
حواشی
(1) یہ اللہ تعالیٰ جہنمیوں کے ضمن میں ہی فرما رہا ہے کہ ہم نے تو اپنے علم کامل کے مطابق ایسی کتاب بھیج دی تھی جس میں ہر چیز کو کھول کر بیان کردیا تھا ۔
ان لوگوں نے اس سے فائدہ نہیں اٹھایا، تو ان کی بدقسمتی، ورنہ جو لوگ اس کتاب پر ایمان لے آئے، وہ ہدایت ورحمت الٰہی سے فیض یاب ہوئے گویا ہم نے تو (سورة بني إسرائيل:”جب تک ہم رسول بھیج کر اتمام حجت نہیں کردیتے، ہم عذاب نہیں دیتے“ کے مطابق اہتمام کردیا تھا ۔