awa `ajibtum an jaaa`akum zikrum mir Rabbikum `alaa rajulim minkum liyunzirakum; wazkurooo iz ja`alakum khulafaaa`a mim ba`di qawmi noohinw wa zaadakum filkhalqi bastatan fazkurooo aalaaa`al laahi la`allakum tuflihoon
ترجمہ (جالندھری)
کیا تم کو اس بات سے تعجب ہوا ہے کہ تم میں سے ایک شخص کے ہاتھ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس نصیحت آئی تاکہ وہ تمہیں ڈرائے اور یاد کرو تو کرو جب اس نے تم کو قوم نوح کے بعد سردار بنایا۔ اور تم کو پھیلاؤ زیادہ دیا۔ پس خدا کی نعمتوں کو یاد کرو۔ تاکہ نجات حاصل کرو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿أَوَعَجِبْتُمْ أَن جَاءكُمْ ذِكْرٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَلَى رَجُلٍ مِّنكُمْ﴾ يعني: نفسَه ﴿لِيُنذِرَكُمْ وَاذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاءَ مِن بَعْدِ قَوْمِ نُوحٍ﴾ أي: سكانَ الأرضِ من بعدِ إهلاكِهم ﴿وَزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَسْطَةً﴾ قوةً وطولاً ﴿فَاذْكُرُواْ آلاء اللّهِ﴾ نِعَمَهُ ﴿لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُون﴾ تُدرِكونَ البُغيةَ والآمال.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور کیا تم اس بات سے تعجب کرتے ہو کہ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس ایک ایسے شخص کی معرفت، جو تمہاری ہی جنس کاہے کوئی نصیحت کی بات آگئی تاکہ وه شخص تم کو ڈرائے اور تم یہ حالت یاد کرو کہ اللہ نے تم کو قوم نوح کے بعد جانشین بنایا اور ڈیل ڈول میں تم کو پھیلاؤ زیاده دیا۱ ، سو اللہ کی نعمتوں کو یاد کرو تاکہ تم کو فلاح ہو۔
حواشی
(1) ایک دوسرے مقام پر اللہ تعالیٰ نے ان کی بابت فرمایا «لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلادِ» (الفجر :
اس جیسی قوت والی قوم پیدا نہیں کی گئی اپنی اسی قوت کے گھمنڈ میں مبتلا ہوکر اس نے کہا «مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً» ہم سے زیادہ طاقت ور کون ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا جس نے انہیں پیدا کیا ہے وہ ان سے بہت زیادہ قوت والا ہے (حمٰ سجدۂ: ١٥ )