Fa akhazat humur rajfatu fa asbahoo fee daarihim jaasimeen
ترجمہ (جالندھری)
تو ان کو بھونچال نے آپکڑا اور وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ﴾ الزَّلزلةُ ﴿فَأَصْبَحُواْ فِي دَارِهِمْ جَاثِمِين﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پس ان کو زلزلے نے آپکڑا سو وه اپنے گھروں میں اوندھے کے اوندھے پڑے ره گئے۔۱
حواشی
(1) یہاں رَجْفَة زلزلہ کا لفظ آیا ہے اور سورۂ ہود آیت ٩٤ میں صَيْحَةٌ ( چیخ ) کا لفظ ہے اور سورۂ شعراء ۔
١٨٩ میں ظُلَّةٌ (بادل کا سایہ) کے الفاظ ہیں ۔
امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ عذاب میں ساری ہی چیزو ں کا اجتماع ہوا ۔
یعنی سائے والے دن ان پر عذاب آیا۔
پہلے بادل نے ان پر سایہ کیا جس میں شعلے ، چنگاریاں اور آگ کے بھبھوکے تھے، پھر آسمان سے سخت چیخ آئی اور زمین سے بھونچال، جس سے ان کی روحیں پرواز کر گئیں اور بےجان لاشے ہوکر پرندوں کی طرح گھٹنوں میں منہ دے کر اوندھے کے اوندھے پڑے رہ گئے ۔