قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ بنی اسرائیل

سورۃ بنی اسرائیل آیت ۱۰۰ کی تفسیر

Surah Bani Israil Ayat 100 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
قُل لَّوْ أَنتُمْ تَمْلِكُونَ خَزَآئِنَ رَحْمَةِ رَبِّىٓ إِذًا لَّأَمْسَكْتُمْ خَشْيَةَ الْإِنفَاقِ ۚ وَكَانَ الْإِنسَٰنُ قَتُورًا ١٠٠

Qul law antum tamlikoona khazaaa`ina rahmati Rabbeee izal la amsaktum khash yatal infaaq; wa kaanal insaanu qatooraa

ترجمہ (جالندھری)

کہہ دو کہ اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانے تمہارے ہاتھ میں ہوتے تو تم خرچ ہوجانے کے خوف سے (ان کو) بند رکھتے۔ اور انسان دل کا بہت تنگ ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿قُل لَّوْ أَنتُمْ تَمْلِكُونَ﴾ المعنى: لو مَلَكْتُم ﴿خَزَائِنَ رَحْمَةِ رَبِّي﴾ أي: رزقِهِ ﴿إِذًا لَّأَمْسَكْتُمْ﴾ لَبَخِلْتُم ﴿خَشْيَةَ الإِنفَاقِ﴾ والفاقةِ ﴿وَكَانَ الإنسَانُ قَتُورًا﴾ ضَيِّقًا بخيلًا.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

کہہ دیجیئے کہ اگر بالفرض تم میرے رب کی رحمتوں کے خزانوں کے مالک بن جاتے تو تم اس وقت بھی اس کے خرچ ہوجانے۱ کے خوف سے اس کو روکے رکھتے اور انسان ہے ہی تنگ دل.

حواشی

  1. (1) خَشْيَةَ الإنْفَاقِ کا مطلب ہے۔
    خَشْيَةَ أَنْ يُنْفِقُوا فَيَفْتَقِرُوا۔
    اس خوف سے کہ خرچ کر کے ختم کر ڈالیں گے، اس کے بعد فقیر ہو جائیں گے۔
    حالانکہ یہ خزانہ الٰہی جو ختم ہونے والا نہیں لیکن چونکہ انسان تنگ دل واقع ہوا ہے، اس لئے بخل سے کام لیتا ہے۔
    دوسرے مقام پر اللہ تعالٰی نے فرمایا «اَمْ لَهُمْ نَصِيْبٌ مِّنَ الْمُلْكِ فَاِذًا لَّا يُؤْتُوْنَ النَّاسَ نَقِيْرًا» (النساء:53)۔
    یعنی ان کو اگر اللہ کی بادشاہی میں سے کچھ حصہ مل جائے تو یہ لوگوں کو کچھ نہ دیں۔
    نقیر کھجور کی گٹھلی میں جو گڑھا ہوتا ہے اس کو کہتے ہیں یعنی تل برابر بھی کسی کو نہ دیں یہ تو اللہ کی مہربانی اور اس کا فضل وکرم ہے کہ اس نے اپنے خزانوں کے منہ لوگوں کے لیے کھولے ہوئے ہیں جس طرح حدیث میں ہے اللہ کے ہاتھ بھرے ہوئے ہیں وہ رات دن خرچ کرتا ہے لیکن اس میں کوئی کمی نہیں آتی ذرا دیکھو تو سہی جب سے آسمان و زمین اس نے پیدا کیے ہیں کس قدر خرچ کیا ہوگا لیکن اس کے ہاتھ میں جو کچھ ہے اس میں کمی نہیں۔
    ”وہ بھرے کے بھرے ہیں“۔
    ( البخاري- كتاب التوحيد، باب وكان عرشه على الماء- مسلم، كتاب الزكاة، باب الحث على النفقة وتبشير المنفق بالخلف )۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ