قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ بنی اسرائیل

سورۃ بنی اسرائیل آیت ۳۰ کی تفسیر

Surah Bani Israil Ayat 30 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقْدِرُ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ بِعِبَادِهِۦ خَبِيرًۢا بَصِيرًا ٣٠

Inna Rabbaka yabsuturrizqa limai yashaaa`u wa yaqdir; innahoo kaana bi`ibaadihee Khabeeram Baseera

ترجمہ (جالندھری)

بےشک تمہارا پروردگار جس کی روزی چاہتا ہے فراخ کردیتا ہے اور (جس کی روزی چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے وہ اپنے بندوں سے خبردار ہے اور (ان کو) دیکھ رہا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِنَّ رَبَّكَ يَبْسُطُ﴾ يُوسِّعُ ﴿الرِّزْقَ لِمَن يَشَاء وَيَقْدِرُ﴾ يُضَيِّقُ ﴿إِنَّهُ كَانَ بِعِبَادِهِ خَبِيرًا بَصِيرًا﴾ فيعلَمُ من مصالحهم ما يَخْفى عليهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یقیناً تیرا رب جس کے لئے چاہے روزی کشاده کردیتا ہے اور جس کے لئے چاہے تنگ۱ ۔ یقیناً وه اپنے بندوں سے باخبر اور خوب دیکھنے واﻻ ہے.

حواشی

  1. (1) اس میں اہل ایمان کے لئے تسلی ہے کہ ان کے پاس وسائل رزق کی فروانی نہیں ہے، تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے اللہ کے ہاں ان کا مقام نہیں ہے بلکہ یہ رزق کی وسعت یا کمی، اس کا تعلق اللہ کی حکمت و مصلحت سے ہے جسے صرف وہی جانتا ہے۔
    وہ اپنے دشمنوں کو قارون بنا دے اور اپنوں کو اتنا ہی دے کہ جس سے یہ مشکل وہ اپنا گذارہ کر سکیں۔
    یہ اس کی مشیت ہے۔
    جس کو وہ زیادہ دے، وہ اس کا محبوب نہیں، اور وہ قوت لا یموت کا مالک اس کا مبغوض نہیں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ