Wa minal laili fatahajjad bihee naafilatal laka `asaaa any yab`asaka Rabbuka Maqaamam Mahmoodaa
ترجمہ (جالندھری)
اور بعض حصہ شب میں بیدار ہوا کرو (اور تہجد کی نماز پڑھا کرو) ۔ (یہ شب خیزی) تمہاری لئے (سبب) زیادت ہے (ثواب اور نماز تہجد تم کو نفل) ہے قریب ہے کہ خدا تم کو مقام محمود میں داخل کرے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمِنَ اللَّيْلِ﴾ أي: وعليكَ صلاةُ بعضِ الليلِ ﴿فَتَهَجَّدْ بِهِ﴾ أي: بالقرآنِ.
والتهجُّدُ لا يكونُ إلا بعدَ النوم ﴿نَافِلَةً لَّكَ﴾ زيادةً على الفرائض.
وكانت صلاةُ الليلِ فَرْضًا على النبيِّ صلى الله عليه وسلم وعلى أُمَّتِهِ، فَنُسخَ في حقِّ أُمتِهِ بالصلواتِ الخمسِ، وبقيَ الوجوبُ في حقِّهِ، وذهبَ قومٌ إلى أنَّ الوجوبَ نُسِخَ في حقِّه كأُمتِهِ ﴿عَسَى﴾ من اللهِ واجبٌ؛ وذلك لأنَّ لفظةَ عسى تُفيد الإطماعَ، ومن أطمَعَ إنسانًا في شيء ثم حَرَمَهُ، كان ذلك عارًا عليه، واللهُ أكرمُ من أن يُطْمِع أحدًا ثم لا يُعطيَه ما أطمَعَه فيه ﴿أَن يَبْعَثَكَ رَبُّكَ﴾ يومَ القيامةِ فيُقيمَك ﴿مَقَامًا مَّحْمُودًا﴾ هو مقامُ الشفاعةِ، يَغْبِطُهُ به الأوَّلونَ والآخرونَ؛ لأنَّ كلَّ مَنْ قُصِدَ من الأنبياءِ للشفاعةِ يَحيدُ عنها، ويُحيلُ على غيرِه، حتى يأتوا محمدًا صلى الله عليه وسلم للشفاعة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
رات کے کچھ حصے میں تہجد کی نماز میں قرآن کی تلاوت کریں۱ یہ زیادتی آپ کے لئے ہے<br>۲ عنقریب آپ کا رب آپ کو مقام محمود میں کھڑا کرے گا.<br>۳
حواشی
(1) بعض کہتے ہیں ”تھجد“ اضداد میں سے ہے جس کے معنی سونے کے بھی ہیں اور نیند سے بیدار ہونے کے بھی۔ اور یہاں یہی دوسرے معنی ہیں کہ رات کو سو کر اٹھیں اور نوافل پڑھیں۔ بعض کہتے ہیں کہ ”ھجود“ کے اصل معنی تو رات کو سونے کے ہی ہیں، لیکن باب تفعّل میں جانے سے اس میں تجنّب کے معنی پیدا ہوگئے جیسے تأثم کے معنی ہیں اس نے گناہ سے اجتناب کیا، یا بچا، اس طرح تھجد کے معنی ہونگے، سونے سے بچنا جو رات کو سونے سے بچا اور قیام کیا۔ بہرحال تھجد کا مفہوم رات کے پچھلے پہر اٹھ کر نوافل پڑھنا۔ ساری رات قیام اللیل کرنا خلاف سنت ہے۔ نبی رات کے پہلے حصے میں سوتے اور پچھلے حصے میں اٹھ کر تہجد پڑھتے۔ یہی طریقہ سنت ہے۔(2) بعض نے اس کے معنی کئے ہیں یہ ایک زائد فرض ہے جو آپ کے لئے خاص ہے، اس طرح وہ کہتے ہیں کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) پر تہجد بھی اسی طرح فرض تھی، جس طرح پانچ نمازیں فرض تھیں۔ البتہ امت کے لئے تہجد کی نماز فرض نہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ تہجد آپ پر فرض تھی نہ آپ کی امت پر۔ یہ ایک زائد عبادت ہے جس کی فضیلت یقینا بہت ہے اور اس وقت اللہ اپنی عبادت سے بڑا خوش ہوتا ہے۔ تاہم یہ نماز فرض و واجب نہ نبی (صلى الله عليه وسلم) پر تھی اور نہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کی امت پر ہی فرض ہے۔
(3) یہ وہ مقام ہے جو قیامت والے دن اللہ تعالٰی نبی کو عطا فرمائے گا اور اس مقام پر ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ شفاعت عظمٰی فرمائیں گے، جس کے بعد لوگوں کا حساب کتاب ہوگا۔